شارجہ (جیوڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کی چمکتی دمکتی ٹرافی شارجہ اسٹیڈیم جب پہنچی تو سینکڑوں بچوں نے اس تاریخی لمحے کو بہت انجوائے کیا۔ بچوں کا کہنا تھاکہ ورلڈ کپ کی ٹرافی اتنا قریب سے دیکھنا اعزاز ہے۔
ورلڈ کپ 2015ء کی ٹرافی بھارت، سری لنکا، پاکستان اور افغانستان سے ہوتی، ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہے۔ ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی شارجہ کے تاریخی اسٹیڈیم میں کی گئی۔ اسکولز کے بچے ٹرافی کو اپنے ہمراہ دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ کسی نے تصویروں نے کی صورت اس لمحے کو یادگار بنایا تو کسی نے گروپ فوٹو سیشن میں اپنی جگہ بنائی۔شارجہ اسٹیڈیم بچوں کی ایکسائٹمنٹ سے گونج اٹھا۔
شارجہ اسٹیڈیم کے منیجر مظہر خان نے ورلڈ کپ ٹرافی کی دبئی آمد پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع زندگی میں بہت کم ملتے ہیں۔ دوسری جانب بچوں کے تاثرات بھی کچھ کم نہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی ٹرافی کو اتنے قریب سے دیکھنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے یہ تقریب بہت انجوائے کی۔