زمبابوے(جیوڈیسک) زمبابوے نے بنگلہ دیش کو تیسرے ون ڈے میں سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔ بلاوایو میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس زمبابوے نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے اننگز کا آغاز کیا تو پندرہ کے مجموعی اسکور پر اس کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
ناصر حسین اور محمدداللہ نے نصف سینچریاں اسکور کرتے ہوئے اسکور مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر دو سو سینتالیس رنز تک پہنچادیا۔ ناصر حسین نے تریسٹھ اور محمود اللہ نے ناٹ آٹ پجھتر رنز بنائے۔
جواب میں زمبابوے نے مطلوبہ ہدف ووسی سباندا کی ناقابل شکست سینچری کی بدولت مطلوبہ ہدف اڑتالیسویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سباندا نے ناٹ آٹ ایک سو تین رنز بنائے۔ زمبابوے نے تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔