کرکٹر عبدالرزاق کے گھر چوری کی واردات

Abdul Razzaq

Abdul Razzaq

لاہور (جیوڈیسک) قومی آل راؤنڈر عبدالرزاق کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ایک سال کے بعد واپسی ہوئی بہت ساری امیدیں لے کر دبئی کے میدان میں اترے لیکن وہ پہلے میچ میں دس رنز سے زیادہ سکور نہ کر سکے۔ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی قسمت نے ساتھ نہ دیا اور انہیں بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹنا پڑا۔

عبدالرزاق دبئی سے مایوس گھر پہنچے تو چند دن بعد ہی بدقسمتی نے انہیں دوبارہ آن لیا۔ لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں عبد الرزاق کے گھر چور لاکھوں روپے کی مالیت کے زیورات اور کرنسی لے اڑے۔

قومی کرکٹر کے مطابق چور گھر میں واش روم کی کھڑکی سے داخل ہوئے اور لاکر اٹھا کر لے گئے۔ قومی کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ لاکر میں پاسپورٹ، کاغذات اور لاکھوں مالیت کے زیوارت موجود تھے۔ صبح ہوتے ہی پولیس بھی موقع وردات پر پہنچی اور گھر کا جائزہ لیا۔

قومی کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے ڈیفنس جیسے علاقے میں چوری ہونا قابل افسوس بات ہے۔