لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت نے کرکٹر آصف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے کیس کی سماعت بائیس جولائی تک ملتوی کر دی۔
درخواست گزار صہیب ڈوگر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کرکٹر آصف نے صہیب پر تشدد کیا لیکن پولیس نے دبا میں آکر ان کے مدعی کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت بائیس جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔ دوسری جانب عدالت صہیب کی عبوری ضمانت میں بھی بائیس جولائی تک توسیع کر دی۔ صہیب کیخلاف کرکٹر آصف پر تشدد کرنے کا الزام ہے۔