کرکٹر محمد آصف پرمبینہ حملہ اور ڈکیتی کی واردات کرنے والے ریسٹورنٹ کے مالک صہیب ڈوگر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
صہیب ڈوگر نے کرکٹر محمد آصف کے ساتھ مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات کی تھی اور حملہ کر کے گاڑی کے شیشے توڑ دیئے تھے، جس پر اس کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اب کرکٹر آصف کے دوست ہارون نے الزام عائد کیا ہے کہ صہیب ڈوگر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آصف کی تلاش میں اس کے گھر این بلاک آیا اورفائرنگ کی، جس کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس نے ہارون کی مدعیت میں صہیب ڈوگر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔