کرکٹر آصف کا بحالی پروگرام کیلئے بورڈ سے رابطہ

Cricketer Asif

Cricketer Asif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر محمد آصف نے بحالی پروگرام کے لیے پی سی بی سے رابط کر لیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں فاسٹ بائولر نے چیف آپرینٹگ آفیسر سبحان احمد اور قانونی مشیر تفضل رضوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں محمد آصف نے سزا میں کمی کے لئے بحالی پروگرام میں شرکت کا طریقہ کار پوچھا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ حکام نے ان پر واضح کیا ہے کہ پہلے وہ میڈیا پر اپنی غلطی کی معافی مانگیں۔ اس کے بعد آئی سی سی کی ہاں پر انہیں بحالی پروگرام میں شرکت کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ محمد آصف نے اپنی وکیل سے مشاورت کے لیئے بورڈ حکام سے وقت مانگا ہے۔