کرکٹر اسد شفیق کراچی پہنچ گئے، میڈیا سے بات چیت کئے بغیر روانہ

Asad Shafiq

Asad Shafiq

کراچی (جیوڈیسک) کراچی چیمپینز ٹرافی میں ناکامی کی ہیٹ ٹرک کے بعد پاکستانی ٹیم کے ایک کھلاڑی اسد شفیق رات کی تاریکی میں وطن واپس پہنچ گئے۔ چیمپینز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم لگاتار تین میچ ہار کر آٹھویں پوزیشن پر ہے۔

ادھر پاکستانی ٹیم کے کرکٹر اسد شفیق رات گئے قائداعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے جہاں ذرائع کی جانب سے چیمپنیز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے سوال پر اسد شفیق سوری کہہ کر چلے گئے۔ چیمپینز ٹرافی کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹولیوں کی شکل میں واپس آئیں گے، چیمپینز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم لگاتار تین میچ ہار کر آٹھویں پوزیشن پر جگہ بنا سکی۔