کرکٹر بلاول بھٹی کو دبئی کا ویزہ مل گیا

Bilawal Bhatti

Bilawal Bhatti

لاہور (جیوڈیسک) سیریز کھیلنے سری لنکا جانے والے بلاول بھٹی کو ویزہ مسائل پر دبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا جو اب ویزہ مل جانے پر دبئی میں داخل ہو گئے۔

ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر نے جنوبی افریقہ سے وطن واپسی پر سنگل انٹری کا ویزہ ختم کر لیا تھا۔ اب ٹیم کے ساتھ دبئی پہنچنے پر بلاول بھٹی کو یو اے ای حکام نے دبئی داخلے کی اجاز ت نہ دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش کے بعد آل راؤنڈر کو ویزہ جاری کر دیا گیا۔ دن بھر ایئرپورٹ پر بیٹھنے کے بعد بلاول بھٹی ہوٹل میں پہنچ گئے۔