ولنگٹن (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گریگ لوریج 1996 میں کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میں زخمی ہو گئے تھے کرکٹ چھوڑی کاروبار کیا
اب نیوزی لینڈ کے امیر ترین شخص میں سے ایک ہیں گریگ لوریج نے 1996 میں زمبابوے کے خلاف لیگ اسپنر کی حیثیت سے پہلا ٹیسٹ کھیلا ۔لیکن بدقسمتی سے وہ اپنی 21 ویں سالگرہ کے دن ٹیسٹ کرکٹ میں ایک گیند بھی نہیں کراسکے بیٹنگ کے دوران ہنری او لنگا کی گیند ہاتھ پر لگنے سے ہڈی ٹوٹ گئی۔
2002 تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے پھر مایوس ہوکر انگلینڈ چلے گئے جہاں انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد کاروبار کیا وہ اب نیوزی لینڈ کی مشہور پراپرٹی کمپنی کےمنیجنگ ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے امیر ترین شخص ہیں ان کے کل اثاثے40 ملین امریکی ڈالرز ہیں۔