کرکٹر جاوید میانداد نے حاجی محمد حنیف طیب سے ملاقات کی
Posted on January 18, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر جاوید میانداد نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ کے حاجی محمد حنیف طیب سے ملاقات کی اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی ناہمواریوں کی وجہ سے امیر اور غریب کا فرق بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے متوسط طبقے کو احساس محرومی میں اضا فہ ہو رہا ہے۔
طبقاقی نظام ،تعلیم ،غربت اور جاہلیت ،جرائم میں اضا فے کی بنیا دی وجو ہات میں سے ہیں جسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے حاجی محمد حنیف طیب نے انہیں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی آنے کی دعوت دی اور المصطفیٰ کی ملک گیر سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور سماجی خدمات کے عظیم کارِ خیر میں ہاٹھ بٹانے کی ضرورت پر زور دیا۔
جاوید میانداد نے کہا کہ میں کرکٹر اور دوسرے کھیلوں سے متعلق اپنے دوستوں کا ایک وفد بناکر المصطفیٰ کا دورہ بھی کرونگا اور مجھے انسانیت کی خدمت میں المصطفیٰ کے کارکن کے طور پر کام کرنے میں مجھے بے حد خوشی ہو گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com