لاہور: (جیوڈیسک) وسیم اکرم کے والد طویل عرصے سے علیل تھے اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
پاکستان کے مایہ ناز اور لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کے والد چوہدری محمد اکرم لاہور میں انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر اور سابق کپتان وسیم اکرم کے والد طویل عرصے سے علیل تھے اور لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ کی صبح زندگی کی بازی ہار گئے۔
وسیم اکرم ابوظہبی میں ہونے والی انڈین پریمئر لیگ میں کولکتا نائٹ رائڈرز کے بالنگ کوچ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں لہذا ان کے والد صاحب کی تدفین کا فیصلہ وسیم اکرم کی متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ہو گا۔