کرکٹر عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر نے کا فیصلہ

Umar Akmal

Umar Akmal

لاہور (جیوڈیسک) ٹریفک پولیس نے کرکٹر عمر اکمل کا لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عمر اکمل کو لائسنس منسوخی کا نوٹس جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل ایک ہفتے میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس سی ٹی او آفس میں جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل ٹریفک وارڈن سے جھگڑنے پر پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کیخلاف تھانہ گلبرگ میں کار سرکار میں مداخلت، تیز رفتاری اور اہلکار کی وردی پھاڑنے کی دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا تھا، انہیں ایک رات تھانے میں گزارنا پڑی تھی اور بعد میں ضمانت کے بعد رہا کر دیا گیا تھا

عمر اکمل کا موقف تھا کہ وہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جلدی میں جارہے تھے، انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی نہیں کی اس کے باوجود وارڈن کی جانب سے انہیں روکا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ٹریفک وارڈن کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کو سگنل توڑنے پر روکا جس پر انہوں نے بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔