لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور وکٹ کیپر عمر اکمل گاڑی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوارٹر کے گارڈ سے الجھ پڑے۔
عمر اکمل پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں انہوں نے گاڑی اندر لے جانے کی کوشش کی تاہم گارڈ نے انہیں دروازے پر روک ہی دیا اور گاڑی کے بغیر اندر جانے کا کہا جس پر گارڈ اور عمر اکمل کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی۔ عمراکمل نے کہا کہ دوسری گاڑیاں اندر جاتی ہیں اس لئے میری گاڑی بھی ضرور اندر جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی قذافی اسٹیڈیم میں گاڑی اندر لے جانے کے معاملے پر عمر اکمل کی گارڈ سے تلخ کلامی ہوئی تھی تاہم اجازت نہ ملنے پر وہ اسٹیڈیم کے مرکزی دروازے پر ہی گاڑی پارک کر کے اندر گئے تھے جب کہ اس سے قبل چالان کرنے کے معاملے پر وہ ٹریفک وارڈن کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کرچکے ہیں۔