لاہور (جیوڈیسک) کرکٹر وہاب ریاض کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی وجہ سے خارج کر دی گئی تاہم وہاب ریاض نے دوبارہ درخواست دے کر عبوری ضمانت کروا لی۔
لاہور کی ضلعی حکومت نے رات دس بجے کے بعد شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے پر کرکٹر وہاب ریاض کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وہاب ریاض نے مقدمہ درج ہونے کے بعد عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔
آج عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران وہاب ریاض کے پیش نہ ہونے پر ایڈیشنل جج نے وہاب ریا ض کی عبوری ضمانت خارج کر دی تاہم وہاب ریاض نے سیشن عدالت میں پیش ہو کر دوبارہ عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی جسے عدالت نے 9 دسمبر تک منظور کر لیا۔