لاہور (جیوڈیسک) ماڈل ٹائون لاہور میں قومی کرکٹر سلمان بٹ معمول کی ٹریننگ کر رہے تھے کہ اس دوران گیند ان کے دائیں بازو پر لگی۔ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ وکٹ گیلا تھا جس کی وجہ سے گیند اچانک بائونس کر گیا۔
ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ٹریننگ جاری رکھیں گے اور انہیں امید ہے کہ سزا ختم ہونے کے بعد ڈومیسٹک مقابلوں میں کارکردگی دکھا کر وہ پھر سے ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔