روئی کی قیمت میں پچاس روپے من اضافہ ہو گیا

Cotton Wool

Cotton Wool

لاہور (جیوڈیسک) قیمتوں میں اضافے کے بعد روئی کی قیمت پانچ ہزار تین سو روپے من پر پہنچ گئی ہے۔

کاٹن جنرز فورم کے مطابق معیاری روئی کی کم دستیابی کے باعث قیمتیں بڑھیں ۔ بارشوں کے باعث کپاس کی کاشت میں دو سے تین ہفتے کی تاخیر اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔