قصور کی خبریں 14/6/2016

Open Court At office

Open Court At office

قصور (بیورورپورٹ) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کہا انصاف ہر شہری کا حق ہے جو شہریوں کو ہر صورت میں ملنا چاہیے ہم نے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا بالکل تہیہ کر رکھا ہے اور انشاء اللہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں کھلی کچہری کے دوران سائلین سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اب تھانوں میں شہریوں کو عزت بھی ملے گی، انصاف بھی ملے گااور مقدمات کی تفتیش سو فیصد نہیں بلکہ ہزار فیصدمیرٹ پر ہو گی۔کھلی کچہری کے دوران 67سائلین نے درخواستیں گزاری جن پر ڈی پی او قصور نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔انہوں نے کھلی کچہری کے دوران فرائض سے غفلت برتنے پر کئی ایک افسران کی سرزنش بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)ندیم بلوچ کیساتھ SE واپڈا کی زیادتیوں کیخلاف مظاہرہ ، واپڈا کے اہلکاروں نے مجھے ناجائز بل ڈالا ، لوگوں کے کاموں پر آگ بگولا ہوئے ، ووٹ لئے ہیں ،افسران اپنا قبلہ درست کریں ، چےئرمین یونین کونسل ہردوسہاری رانا محمدمرتضی خاں ودیگر گفتگو ، تفصیلات کیمطابق میونسپل کمیٹی کے نومنتخب کونسلرمحمد ندیم بلوچ کے ساتھ ایس ای واپڈا محمدلطیف انجم کی زیادتیوں کے خلاف نومنتخب کونسلرز چوہدری امتیاز اختر ، چوہدری ذوالفقار ،امیدوار برائے چےئرمین میونسپل کمیٹی حاجی ایاز احمدخان ،نومنتخب چےئرمین یونین کونسل ہردوسہاری رانا محمدمرتضی خاں نے کہا کہ واپڈا کے کرپٹ اہلکار لوٹ مار بند کریں ،عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں،عوام کے کاموں کیلئے سرکاری دفاتر میں جانا ہمارہ حق ہے ، ایس ای واپڈا کے کالے کرتوت منظرعام پرلانے کیلئے منتخب عوامی نمائندگان جلد چیف لیسکو واپڈا سے ملاقات کرے گا، اور انکی ٹرانسفر تک قصور کے منتخب عوامی نمائندگان کا احتجاج جاری رہے گا، دوسری جانب ندیم بلوچ کونسلر نے ایس ای واپڈا قصور لطیف انجم کیخلاف سنےئر سول جج کی عدالت میں رٹ دائر کردی ہے ، جس پر عدالت نے واپڈا حکام کو طلب کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ) سیکورٹی انتظامات ، ایس ایچ او بی دویثرن ملک طارق محمود کے دورے ،ڈی پی او قصور سیدعلی ناصر رضوی ، ڈی ایس پی عبدالقیوم اور حکومت کاپیغام پہنچایا ، تفصیلات کیمطابق قصور ضلع کے دبنگ ایس ایچ او تھانہ بی دویثرن ملک طارق محمود نے رمضان المبارک میں مساجد کی سکیورٹی کے انتظاما ت چیک کرنے کیلئے چکی پیارہ لال، بستی کھٹیکاں ، بکرمنڈی، بستی بلوچاں والا کوٹ، کوٹ پکا قلعہ ، روشن آباد کالونی، سلامت پورہ ، بسی صابری، کوٹ مراد خان سمیت تھانہ بھر کی مساجد کو چیک کیا اور سیکورٹی کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔اور موقع پر عوام کو سکیورٹی رسک کے حوالے سے بریف بھی کیا۔ ایس ایچ او تھانہ بی دویثرن ملک طارق محمود نے کہا کہ ڈی پی او قصور سیدعلی ناصر رضوی ، ڈی ایس پی عبدالقیوم کی زیرنگرانی امن وامان کے قیام کیلئے شہری بھرپور تعاون کریں ، رمضان المبارک میں نمازیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا محکمہ پولیس کاکام ہے ہمارے کمانڈر عوامی تحفظ کیلئے دن رات متحرک ہیں، مشتبہ افراد اورمشکوک لوگوں کے متعلق پولیس کوآگا ہ کریں تاکہ امن قائم کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

AWAMI SARWAY

AWAMI SARWAY

قصور(بیورورپورٹ)سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ان ایکشن ،سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قصور نے DCOقصور میڈم عمارہ خان کی خصوصی ہدائت پر وڈانہ سٹاپ ،بھلو،بیدیاں، وہیگل اور مصطفی آباد میں کاروائی کرتے ہوئے درجنوں دکانداروں حیدر علی،امیر حمزہ،شہزاد،سردار،عامر ،پرویز،اکرم،ارشد،شہباز،وسیم ،جاوید اشرف،دین محمد،صدیق،اور رمضان وٖغیرہ کے خلاف ماہ صیام میں پھل،سبزیاں ،چینی،اور دیگر اشیاء ضروریہ زائد نرخوں میں فروخت کرنے پر مقدمات درج کرا دئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ایجوکیشن کے ضلعی صدر مہرمحمدیسیننے کہا ہے کہ اساتذہ و کلرکس صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔اس بجٹ میں پرائمری ایجوکیشن کو نظر انداز کیا گیا ہے۔پرائمری سکول میں تین کی بجائے کم از کم چھ ٹیچرز لازمی ہونے چاہیے تھے۔ کلاس رومز کی تعداد پہلے ہی کم ہے تو دس ہزار کلاس رومز کو ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے لئے کہاں سے مختص کیا جائے گا؟ مہرمحمدیسیننے کہا کہ تنخواہوں میں 10%اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ میڈیکل اور ہاؤس رینٹ میں اضافہ ضروری تھا اسے نظر انداز کیا گیا ہے کیونکہ میڈیسن کی قیمتوں میں پہلے ہی 300% تک اضافہ ہو چکا ہے اور یہ حال پراپرٹی کا بھی ہے۔ گزشتہ چھ ماہ سے 35000 اساتذہ کی بھرتی مکمل نہیں ہو سکی تو نئے اعلان کردہ 45000 اساتذہ جن کی اشد ضرورت ہے وہ کیسے جلد بھرتی ہونگے؟ لہذا پنجاب حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ تعلیمی بجٹ بنانے سے پہلے اساتذہ سے بھی مشاورت کرتے تو اساتذہ کی کمی کو پور ا کرنے کیلئے تجاویز دی سکتی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Muhammad Naeem

Muhammad Naeem

قصور(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی محمد نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے تاریخ ساز بجٹ دیا ہے ۔عوام دوست ،کسان دوست،متوازن اورترقیاتی بجٹ سے پنجاب میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغا ز ہوگا اورپنجاب کا تاریخی بجٹ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی نوید ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم550ارب روپے ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 37.5فیصد زائد ہے۔پنجاب حکومت نے صوبے کے 10کروڑ عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے اربوں روپے مختص کیے ہیں ۔تعلیم ،صحت ،زراعت،پینے کے صاف پانی اورسوشل سیکٹر کیلئے ریکارڈ فنڈز رکھے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدر آمد سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کا دوردورہ ہوگا۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کومکمل کر کے عوام کی زندگیوں میں نکھار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ غربت میں کمی،امیراورغریب کے درمیان فاصلے کم کرنے کا باعث بنے گا، حاجی محمدنعیم صفدر انصاری نے کہا کہ کاشتکاروں کی خوشحالی اورزراعت کے فروغ کیلئے بھی خطیرفنڈز رکھے گئے ہیں ۔ کھادوں اوربجلی سے چلنے والے زرعی ٹیوب ویلوں کے نرخوں میں کمی کا فائدہ چھوٹے کسان کو پہنچے گا۔کھادوں ،زرعی آلات اوربیجوں کی فراہمی پر اربوں روپے کی سبسڈی سے لاکھوں کاشتکار مستفید ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)پنجاب حکومت کابجٹ عوام دشمن، مہنگائی میں اضافہ ،عوامی ،سیاسی و سماجی شخصیات نے مسترد کردیا، سروئے میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ایم این اے میاں فاروق احمدانصاری نے صوبائی بجٹ 2016-2017 پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیش کیا گیابجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے پی ٹی آئی عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتی ہے وفاقی حکومت کی طرح پنجاب حکومت بھی موجودہ بجٹ میں بھی غریب عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو ئی ہے۔پاکستان فلاح پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری محمود الہی چشتی نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے لوڈ شیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے 16سے 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا عذاب غریب عوام بھگت رہے ہیں عام آدمی کے استعمال کے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں،انجمن اساتذہ پاکستان و پروفیسر زایسوسی ایشن کے ندیم احمداشرفی نے بتایا کہ صحت ، تعلیم اور زراعت کی صورت حال ابتر ہو چکی ہے ،غربت اور بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے،تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر محمدندیم مصطفائی نے کہاکہ صوبے کی عوام کو پینے کے لیے صاف پانی تک میسر نہیں ہے ،عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جبکہ پنجاب حکو مت کو اورنج ٹرین کی پڑی ہوئی ہے ، صوبائی بجٹ پنجاب کی عوام کے لئے کسی ڈرؤانے خواب سے کم نہیں ، حکومت غربت نہیں غریب مکاؤ ایجنڈے پر چل رہی ہے،حکمران صرف خیالی پلاؤ بنانے میں مصروف ہے ، آل پاکستان مسلم لیگ کسان ونگ پنجاب کے نائب صدر حاجی میاں محمدشریف نے کہاکہ بجٹ میں ریلیف نام کی کوئی چیز شامل نہیں ، صو بہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ،کسان ، نرسز، ڈاکٹر، استاتذہ ، مزدور اور سرکاری ملازمین سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہے ، حکمران ملک کو لوٹنے کے سواء کوئی کام نہیں کر رہے،ہماری جماعت ہر سطحُ پر عوام دشمن بجٹ کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی ،دوسری جانب ھکمران جماعت مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر خواتین ونگ میڈم صفیہ سعید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے تاریخ ساز بجٹ دیا ہے ۔عوام دوست ،کسان دوست،متوازن اورترقیاتی بجٹ سے پنجاب میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغا ز ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ) بابا علیم شکیل نیشنل پیس کونسل کے میڈیا ایڈوائزر مقرر نوٹیفکیشن جاری ، عوامی سماجی حلقوں کی مبارکباد ، نیشنل پیس کونسل فار انٹر فیتھ ہارمنی (NPCIH)کی جانب سے پریس کلب مصطفی آباد کے تاحیات صدر بابا علیم شکیل کو ان کی سماجی و صحافتی خدمات کے پیش نظر ضلع قصور میں میڈیا کوارڈینیٹر نامزد کر دیا گیا ہے۔ان کی نامزدگی پر مقامی صحافیوں سہیل قمر سندھو ،پرویز ملک،محمد ارشد سندھو،ناصر سندھو،احسان اللہ خان ،ملک اکبر علی،جاوید ندیم عاشی،الیاس ملک،بخشیش احمد رحمانی،صدر انجمن تاجران ظہور شاہین روپال ،جنرل سیکریٹری انجمن تاجران تاشفین زرگر،سابق ناظم ارشد انصاری،چوہدری نور احمد خان،نامزد چیئرمین مصطفی آباد میاں عبدالخالق،کونسلرز راشد علی ٹیپو،شفقت علی باری،شفاقت گجر،ثناء اللہ کمبوہ،زمان خان اور دیگرز نے بابا علیم شکیل کی بطور میڈیا کوارڈینیٹر قصور نامزدگی پر انہیں دلی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔