ماسکو (جیوڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی ہم منصب جان کیری سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دھمکی دی۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں نا قابل قبول ہیں اس کے نتائج ضرور سامنے آئیں گے۔
یوکرائن کے دارلحکومت کیو میں سیکڑوں شہریوں نے کرائمیا کی صورت حال کے خلاف مظاہرہ کیا۔ یوکرائن کا کہنا ہے کہ کرائمیا میں ان کے فوجی ٹھکانے پر حملے میں ایک فوجی افسر ہلاک ہو گیا ہے۔