قصور (بیورورپورٹ) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ میری پوسٹنگ کے دوران 75 ڈاکو نشان عبرت بن چکے ہیں ، رواں ماہ کے دوران 220 افراد کو منشیات فروشی کے سنگین جرم میں جیل بھجوا کر انکے قبضوں سے 7 کلو ہیرؤین، ڈیڑھ من چرس، 2 ہزار لیٹر شراب اور اڑھائی سو کلو پوسٹ پکڑی ہے ، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تمام مساجد کو بلاامتیاز فول پروف سکیورٹی فراہم کرکے شہریوں تحفظ فراہم کیا ہے ، اب ضلع قصور پرامن ضلع بن چکا ہے کسی بدمعاش میں جرات نہیں کہ وہ شریف شہریوں کو تنگ کرسکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر یونین آف جرنلسٹس عطاء محمدقصوری اور جنرل سیکرٹری محمداحمدچوہدری ، ملک عارف علی ،خالد نواز خان، بابا عبدالرحمن ، عمیر علی انصاری سے خصوصی ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ کرپٹ اہلکار اپنا تبادلہ کروا لیں یا کرپشن چھوڑ دیں، چوراور،ڈاکووں کاقلع قمع کرکے عوام کو پرسکون ماحول دینگے ،میرٹ کی پالیسی کو نافظ کردیا گیا ہے سے پولیس کے غیر جانبدار ہونا چاہئے اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی بہترین حکمت عملی کی بدولت گزشتہ سال کی نسبت سنگین جرائم میں واضح کمی ہوگی شہریوں کا پولیس کی کارکردگی کی کارکردگی پر اطمینان کو بحال کیا ہے مزید کروں گا ، میڈیا ، وکلاء، سول سوسائٹی، سیاستدان مجھے گائیڈ کریں تاکہ قصور ضلع کو کرائم سے پاک بہترین ضلع بناسکوں ، وزیراعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب نے مجھے قصور سپیشل بھجوایا تھا تمام معاملات درست کروں گا،ایک سوال کے جواب میں ڈی پی اوقصورسید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ امن عامہ کا قیام اور سنگین جرائم پر قابو پاناہماری اولین ترجیح ہے، جرائم کے خاتمے کے لیے جاری مہم میں عوام کو پولیس کا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ سنگین نوعیت کے جرائم کے خاتمے اوران میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لیے پولیس کو عوام کا تعاون ہرصورت درکار ہے اورعام آدمی کی معاونت کے بغیر یہ جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔ڈی پی او قصورسید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ کرپٹ اور کام چور وں کی محکمہ پولیس میں کو ئی جگہ نہیں ہے، ایمانداری سے ڈیوٹی نہ دینے والے اور انصاف کی فراہمی میں عکاوٹ بننے والے پولیس افسران وملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لا ئی جائے گی۔ قصور پولیس گشت کے نظام اور ریکارڈ یافتہ اشتہاریوں کے خلاف سخت کاروائی کا عمل شروع کردیا ہے جس سے ضلع بھر میں کرائم کی شرح میں واضح حد تک کمی آئے گی ڈی پی او قصورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تھانوں کو عوام دوست ماحول میں تبدیل کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو تھانوں میں آتے وقت کسی کی سفارش کا سہار نہ لینا پڑے،تھانوں میں رپورٹنگ سٹاف پڑھا لکھا تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تربیت بافتہ بھی بنایا جا رہا ہے تا کہ وہ آنے والے شہریوں کے ساتھ حسن سلوکسے پیش آئیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈی پی او نے بتایا کہ مقدمات کا اندراج و تفتیش میرٹ پر کی جائے گی،میری تعینات کے دوران کسی سے زیادتی نہیں ہو گئی، ہر شخص کو بلا تفریق انصاف ملے گا، میں نے جہاں بھی ڈیوٹی کی ہے میرٹ کو اولین ترجیح دی ہے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی اور شریف شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا میرا معمول ہے۔
قصور (بیورورپورٹ) پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ) پنجاب کے صدر اصغر بھٹی نے کہا ہے کہ صحافی برادری کے حقوق کیلئے دن رات کام کررہے ہیں ، علاقائی صحافیوں کو تنخواہوں سمیت دیگرمراعات دلوانا اور انکی لیگل ایڈ سمیت میڈیکل اور ایجوکیشن کی سہولیات انکی دہلیزوں تک پہنچائی جائیں گی ، حکومت جرنلسٹ کالونیوں سمیت دیگرمطالبات پر اعلانات توکرتی ہے مگراس پرعمل دارامد میں سنجیدہ نظرنہیں آتی ، پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ)کراچی سے خیبرتک صحافیوں کی آواز بن چکی ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے صدر یونین آف جرنلسٹس ،پریس کلب عطاء محمدقصوری ، جنرل سیکرٹری حاجی محمداحمدچوہدری سے خصوصی ملاقات میں کیا ،اس موقع پرصدر ڈسٹرکٹ قصور پی ایم سی داؤد احمدقصوری ،جنرل سیکرٹری اے حمیدقصوری ، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی عمران سلفی ، مرکزی سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل میڈیا فورم سعید احمدبھٹی ودیگر بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ صدر ڈسٹرکٹ قصور پی ایم سی داؤد احمدقصوری کے بھائی پرفائرنگ کامعاملہ حل کرنے اور صحافیوں کے مسائل کو اپنے مسائل ڈکلےئر کرکے ہنگامی اقدامات کرنے پر ڈی پی او قصور سیدعلی ناصر رضوی کا شکریہ اداکرتے ہیں ،قصور کی ضلعی انتظامیہ صحافیوں کی خیرخواہ ہے اور یہاں کے صحافی بھی نڈر اور بلند حوصلے وعزم رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قصور (بیورورپورٹ) بینکوں کی لوٹ مار ،نئے نوٹ مارکیٹ میں فروخت کرڈالے ، بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرز اور شہری سخت پریشان، خصوصی ٹیمیں قصور بھجوائی جائیں ، محمداحمدچوہدری،محمدآصف ،رانامحمدسعید قادری سمیت شہریوں کا مطالبہ ، کوئی ملازم نئے نوٹ ادھرادھر نہیں کرسکتا ،تمام امور میرٹ پر سرانجام پارہے ہیں، بینک مینجروں کاموقف ، تفصیلات کیمطابق نیشنل بینک،مسلم کمرشل بینک سمیت دیگر نجی بینکوں میں حکومت کی جانب سے اکاؤنٹ ہولڈرز اور شہریوں کیلئے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر نئے نوٹ بھجوائے گئے ہیں اور جن شہریوں نے ایس ایم ایس کئے انہیں بینک جاکر نوٹ لینے کیلئے بلایا گیا مگر جب شہری بینک پہنچے تو بینک ملازمین نے کہا کہ آپکے نوٹ نہیں آئے اگر لینے ہیں تو جاکر لوکل مارکیٹ سے لے آؤ،ہم نے نئے نوٹ مارکیٹ میں فروخت کرڈالے ہیں، بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرز اور شہری اس بات پر سخت پریشان ہوئے جب انتظار ختم ہوا تو نئے نوٹوں کی گاڑی باہر سے ہی لوکل مارکیٹ میں بھیج دی ، جنرل سیکرٹری یونین آف جرنلسٹس محمداحمدچوہدری نے بتایا کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے ملازمین نے ہمارے ایس ایم ایس پر دئیے جانیوالے نوٹ ہڑپ کرلئے ہیں ، رانامحمدسعید قادری جنرل سیکرٹری پاکستان فلاح پارٹی نے بتایا کہ مجھے 19ہزار لینے کیلئے موبائل پرایس ایم ایس آیا مگر اب مجھے صرف 4ہزار ملے ہیں، شہریوں ارم شیرعالم،علی شیر،ریاست علی،آمنہ ناز، نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خصوصی خفیہ ٹیمیں قصور بھجوائی جائیں تاکہ متعلقہ ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ،دوسری جانب بینک مینجر وں نے رابطہ کرنے پرتمام الزامات کی تردید کی ہے اور اپنے موقف میں کہا ہے کہ بینک کوئی ملازم نئے نوٹ ادھرادھر نہیں کرسکتا ،تمام امور میرٹ پر سرانجام پارہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قصور(بیورورپورٹ) سول جج / مجسٹریٹ فسٹ کلاس قصورسید فیضان رسول نے ایک سول مقدمہ غلام نبی بنام واپڈا وغیرہ میں حکم عدولی و لاپرواہی کا مظاہرہ کر نے پر ایس ڈی او واپڈا سب ڈویثرن کھڈیاں نارتھ آ کاش کی ماہانہ تنخواہ قرق کر نیکا حکم جاری کر دیا ۔ تفصیلات کیمطابق ایک سول مقدمہ غلام نبی بنام واپڈا وغیرہ میں گزشتہ کئی تاریخوں سے مدعی مذکورہ کو درست بل جاری کر نے کا حکم صاد رکررکھا ہے لیکن باوجود احکامات کے ایس ڈی او واپڈا کھڈیاں نارتھ سب ڈویثرن نے حکم عدولی کرتے ہوئے مدعی کو درست بل جاری کر نے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ اسے دفتر کے ہر ماہ چکر لگوائے گئے ۔جس پر فاضل عدالت نے مدعی کی درخواست پر مذکورہ ایس ڈی او کی ماہانہ تنخواہ قر ق کر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آ فیسر قصور کو عملدرآ مد کر کے مورخہ یکم جولائی کو ایکسین لیسکو رورل اور ان سے رپورٹ طلب کر لی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قصور (بیورورپورٹ) حضرت بابا میراں حسین پتواں کلاں کے مزارمبارک پر افطارپارٹی کااہتمام کیاگیا جس میں علاقہ کے لوگوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی بیریسٹرشاہد محمودقصوری اورچوہدری محمدسعید انکم ٹیکس والے موجودتھے ۔سجادہ نشین آستانہ عالیہ بابا امانت علی قادری نے افطارپارٹی سے پہلے ہونیوالی محفل میلادمصطفی میں مہمانوں کی دستاربندی کی اس موقع پر سیدبابا شبیرحسین شاہ بخاری ،وائس چیئرمین یونین کونسل بھیڈیاں لالہ جمالدین موجود تھے آخرمیں ملک کی سلامتی کیلئے دعاکی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قصور (بیورورپورٹ) قصورکھیتوں کو پانی لگانے کا جھگڑا،زمیندار نے غریب ملازم کو تشددکا نشانہ بنا دیا، تشدد کرنے کے بعد زمیندار نے غریب ملازم کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا،ملازم کے مالک کی درخواست پرایس ایچ او الہ آباد کا زمیندار کے خلاف کاروائی سے انکار،تفصیلات کے مطابق ممتاز علی نے ایس ایچ او د الہ آبا د کو درخواست دی کہ اس کے ملازم محمد جمیل نے کھیتوں کو پانی لگایا ہوا تھا کہ ساجد نے زبردستی اس کا پانی بند کرکے اپنے کھیتوں کو لگانے لگاجمیل نے ساجد کو ایسا کرنے سے منع کیا تو وہ طیش میں آ گیا اور گالی گلوچ کرنے لگااور فون کرکے اپنے دیگر ساتھی اشفاق،عاشق،اقبال،رضوان وغیرہ کو بھی بلا لیاجنہوں نے آتے ہی غریب ملازم پر وحشیانہ تشدد کرنا شروع کر دیااسی دوران ملازم کی چیخ و پکار سن کرقریبی کھیتوں سے محمد علی نے فوری پہنچ کر ملازم جمیل کی جان چھڑائی تشدد کے دوران ملازم کی ناک،کمر،اور انگلیوں پر شدد چوٹیں آئیں اور لڑائی کے دوران جیب سے تقریبا پانچ ہزار نقدی اور چائنا موبائل مالیت دو ہزار بھی چرا لیے ملازم جمل کے مالک ممتاز نے ایس ایچ او الہ آباد کو کاروائی کے لیے درخواست دے دی جبکہ ایس ایچ او الہ آباد کاروائی سے گریزاں ہے مدعی نے ڈی پی او قصور، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج ،آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
قصور(بیورورپورٹ) ناصرمحمود خان کا کامیاب آپریشن ، وزیراعلی پنجاب کی مبارکباد ،پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں ،جمیل احمدخان کی میڈیا سے بات چیت ، تفصیلات کیمطابق چےئرمین مارکیٹ کمیٹی قصور وسابق سٹوڈنٹ لیڈرناصرمحمود خان کالاہور میں کامیاب آپریشن ہوگیا ہے اب انکی حالت خطرے سے باہر ہے ، آپریشن کے بعد وزیراعلی پنجاب کے ایڈوائزر حاجی محمدنواز ،اور میاں شہباز شریف وزیراعلی پنجاب کے زاتی معالج ڈاکٹر عمران نے انکی عیادت کی ،اور وزیراعلی پنجاب کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،وائس چےئرمین مارکیٹ کمیٹی قصور وسنےئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن جمیل احمدخان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ناصر محمودخان اب بہتر ہیں اور انکاعلاج معالجہ سرکاری سطح پرکروانے سے مجھ سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں، یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے دورہ قصور کے موقع پر جمیل احمدخان کی نشان دہی پر ناصر محمودخان کاعلاج سرکاری سطح پر کروانے کا اعلان کیا تھا۔