جرائم کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، آئی جی پنجاب

IG Punjab

IG Punjab

لاہور (جیوڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب خان بیگ کا کہنا ہے کہ صوبے سے جرائم کے خاتمے اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پولیس افسران کو جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ لاہور میں آر پی او کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب خان بیگ کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس چوروں کے خلاف مہم کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ کانسٹیبلوں کی بھرتیاں 100 فیصد میرٹ پر کی جائیں، اضلاع میں ہونے والے پولیس مقابلوں میں ڈی پی او خود موجود ہوں۔ آرپی او کانفرنس میں فرائض سے غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔