15پر واردات کی جھوٹی کال کرنے والے احتشام کے خلاف مقدمہ درج

FIR

FIR

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 15 پر واردات کی جھوٹی کال کرنے والے احتشام کے خلاف مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق بہاول پور کے رہائشی اقبال نگر کے قریب میں کام کرنے والے احتشام نامی شخص نے 15پر کال کی کہ روہی نالہ اقبال نگرپر دو نامعلوم افراد نے مجھ سے چار ہزار روپے چھین لئے ہیں۔

پولیس کے موقع پر پہنچنے پر احتشام نے بتایا کہ میں نے ایچ بی ایل مصطفی آباد کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالی تھی جسے نا معلوم ملزمان چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔

جھوٹی اطلاع دینے پر میاں محمد اکرم اے ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126