کرائم تھرلر فلم امریکن ہیسٹ کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری

American Heist

American Heist

نیویارک (جیوڈیسک) ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی کرائم تھرلر فلم امریکن ہیسٹ کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلرر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار سیریک اینڈریاسیان کی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار ہیڈن کرسٹینسن، اینڈیئن بروڈی، ایکون، جورڈانا برویسٹراورارون ولیئم سن اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

ماردھاڑ سے بھرپور اس فلم کی کہانی ایک ایسے جرائم پیشہ نوجوان کے گِرد گھو م رہی ہے جو شرافت کی زندگی گزارنے کی کو شش کر رہا ہوتا ہے تاہم 10 سال سے جیل میں قیداپنے بھائی کی رہائی کے بعد ایک بار پھرسے یہ گھناؤنا پیشہ اپنا لیتا ہے۔

خطرناک جرائم اور قتل جیسے مقدمات میں ملوث یہ دونوں آخری بار بینک لوٹنے کا پلان تیار کرتے ہیں اور لوٹی گئی رقم سے چھوٹا موٹا کاروبار شروع کرنے کی ٹھان لیتے ہیں۔ کرائم، ایکشن اور تھرل سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس سنسنی خیز فلم میں بینک ڈکیتی کا پلان کامیاب ہو پائے گا یا نہیں یہ دیکھنے کیلئے آپ کو آئندہ سال15جنوری تک کا انتظار کرنا ہو گا جب سنسنی اور ایکشن سے بھرپور یہ فلم سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔