جرائم میں اضافہ کی ایک بڑی وجہ منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ محمد یٰسین

Drugs

Drugs

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) علاقہ میں چوری وڈکیتی جیسے جرائم میں اضافہ کی ایک بڑی وجہ منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کے باوجود منشیات کے استعمال میں کمی نہیں آئی۔ نشہ کی لعنت دیہاتوں میں پہنچ گئی۔

پولیس تھانہ صدر کی طرف سے وزیرآباد کے سہراب گوٹھ قدرت آباد میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی اور متعدد منشیات فروشوں کی گرفتاری کے باوجود نشہ کے استعمال میں کمی نہیں ہوئی اور مختلف مقامات پر ابھی نشہ کی فروخت کا دھندہ ہو رہا ہے۔ نشہ کے استعمال میں کمی کی بجائے یہ لعنت دیہاتی علاقوں میں بھی پہنچ گئی ہے۔

خسڑے، ویروکی، ٹھٹھی آرائیاں اور الہ آباد میں نشئی حضرات قبرستانوں اور قریبی درباروں پر پناہ لئے رکھتی ہے جو خود نشہ کے استعمال کیساتھ نئی نسل معصوم بچوںکوبھی نشہ کی ترغیب دیتے ہیں جس سے بچوں کے والدین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ عوامی، سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ صدر عبد الحمید ورک، اے ایس پی وزیرآباد غلام مرتضٰی سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف بڑا آپریشن کرکے علاقہ کو نشہ کی لعنت سے پاک کیا جائے۔