کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس سرگرم ہو گئے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے متعلقہ 30 تھانوں کو تنبیہی نوٹسز جاری کردیے جس میں کہا گیا ہےکہ شہر کے 50 فیصد اسٹریٹ کرائم ان 30 تھانوں کی حدود میں ہورہے ہیں، متعقلہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اسٹریٹ کرائم پر قابو کریں ورنہ گھر جائیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تھانے دار اپنے علاقوں میں پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کو بڑھائیں۔
کراچی پولیس چیف نے 15 روز میں متعلقہ تھانوں کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے اور منشیات فروشی کو روکنے کے لیے تینوں زونل ڈی آئی جیز کو بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ لاک ڈاؤن میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 تھانے داروں کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں جن میں ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے، ایس ایچ او ڈیفنس،ایس ایچ او عزیز بھٹی اورایس ایچ او سچل شامل ہیں۔