قصور (محمد عمران سلفی سے) چھانگا مانگا کے نواح گجن سنگھ والا میں نامعلوم مخالفین نے جواں سالہ شخص کو قتل کر کے نعش راجباہ میں پھینک دی، تفصیلات کے مطابق راہگیروں نے چھانگا مانگا کے علاقے گجن سنگھ والا کے قریب راجباہ میں تیرتی ہوئی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دیا، پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مخالفین نے جواں سالہ شخص کو قتل کر کے نعش راجباہ میں پھینک دی اور فرار ہو گئے، تاہم ابھی تک مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی،پولیس مصروف کارروائی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قصور(محمد عمران سلفی سے)سیشن کورٹ قصور کے سینئر ریڈر حامد علی بُٹر کی صاحبزادی طالبہ ایمان حامد علی بُٹر نے رولنمبر 24-167-187کے تحت پانچویں کلاس کے بورڈ کے امتحان 2016ء میں انگلش میڈیم کے تحت 500نمبرز میں سے 467نمبر لیکر ضلع قصور میں ٹاپ کیا ہے ۔طالبہ دی اییم ہائی سکول میں زیر تعلیم ہے۔امتیازی نمبروں کیساتھ پانچویں جماعت کا امتحان پاس کر نے پر طالبہ کے والد حامد علی بُٹر نے اسے اساتذہ کی بھر پور توجہ اور طالبہ کی محنت ،لگن قرار دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قصور(محمد عمران سلفی سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور محمد یونس عزیز نے دوران آ پریشن تین بچوں کے باپ محمد رشید کی ہلاکت کے ذمہ دار دو ڈاکٹروں محمد اویس او ر محمد طاہر کیخلاف انداراج مقدمہ کاحکم دے دیا ۔تفصیلا ت کیمطابق کالج روڈ قصور کے رہائشی محمد قاسم نے فاضل عدالت کے روبرو رٹ پیٹیشن دائرکی تھی کہ تین مارچ 16 کو اسکے بھائی محمد رشید کو پیٹ میں درد ہونے کے باعث بھٹی ہسپتال لیجا یا گیا جہاں پر دو ڈاکٹرز محمد اویس اور محمد طاہر نے فوری طور پر جان بچانے کی غرض سے آپریشن تجویز کیا تقریباََ25,000/-روپے کی میڈیسن منگوائیں بعد آ پریشن ٹانکے بھی نہ لگائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس دوران بھی 30,000/-روپے کی میڈیسن منگوائی گئی دو دن اسکا بھائی ٹھیک رہا جبکہ پانچ مارچ کو اسے دوبارہ تکلیف شروع ہوئی تو مذکور ڈاکٹرز اسے آ ئی سی یو سے آ پریشن تھیٹر لے گئے دوران آپریشن ڈاکٹروں کی غفلت ،لاپرواہی ،غیر ذمہ داری سے اسکی موت واقع ہو گئی لیکن ڈاکٹروں نے غلط و جھوٹ بولا کہ اسے ہو ش آ جائے گا لیکن اسکی سانس و نبض بند ہو گئی تھی جس پر محمد قاسم نے پولیس کو درخواست دی لیکن ڈی ایس پی صدر و ایس ایچ او نے ڈاکٹروں سے ملی بھگت کر کے مقدمہ درج نہ کیا جس پر وہ سفاک ،سنگدل و بے حس ڈاکٹروں کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے و حصول انصاف کیلئے رٹ کی شکل میں عدالت پہنچ گیا جس پر فاضل عدالت نے دونوں ڈاکٹرز کیخلاف سماعت کے بعد مقدمہ درج کر نے کا حکم صادر کر دیا۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ) 0300,7575126/0334/0313