قصور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈائون جاری

DPO Ali Nasir Rizvi

DPO Ali Nasir Rizvi

قصور (محمد عمران سلفی سے) پولیس کا مجرمان اشتہاریوں، ڈاکوئوں، منشیات فروشوں، ریکارڈ یافتہ اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون جاری، 25 جرائم پیشہ گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ڈی پی او سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے مجرمان اشتہاریوں، ڈاکوئوں، کریمنل اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز کریک ڈائون کے دوران ڈکیتی اور رابری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ٹاپ ٹین خطرناک اشتہاری سمیت2مجرمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتارکر کے قبضہ سے275لیٹرشراب،چالو بھٹی، ایک کلو گرام چرس اور 140گرام افیون برآمد کی جبکہ5 ملزمان کے قبضہ سے پسٹل برآمدکیے جبکہ 13بدنام زمانہ قمار بازوں عباس عرف باسہ،اسلم عرف اٹھ،محمود ، ارشد،رمضان عرف بھولا،شفقت عرف مست ،رمضان عرف جانا،ابرار، مبشر،اسلم ،افتخار،سونااورسجاد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم برآمد کر لی ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313