لاہور (سجاد علی شاکر ) تھانہ کاہنہ نو چوروں ،منشیات پیشہ افراد ، اور جواریوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے ،کاہنہ نو کی گلیوں میں جواری کھلے عام اپنا دھندہ چلا رہے ہیں ، اور نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں ان دھندہ چلانے والوں کی سر پرستی کھلے عام پولیس کر رہی ہے۔
میچ فکسنگ ، اور دوسرے کئی قسم کے جوئے کھلے عام گلیوں اور سڑکوں پر کرائے جا رہے ہیں ، یہ افراد اس قدر دیدہ دلیری سے اپنا مکروہ کام انجام دیتے ہے جیسے ان کو کوئی روکنے والا نہ ہوں۔ اورراستے میں گزرنے والی خواتین ، حضرات علاقائی مکین ، سراپا احتجاج ہیں۔
ہماری وزیرا علیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ علاقہ پولیس کے رویے کو ٹھیک کیا جائے اور جواریوں ، منشیات فروشوں اور خاص کر کے انکی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر آپریشن کیا جائے۔