ڈنگہ کی خبریں 10/2/2014

ڈنگہ : مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے الیکشن کے التواء کی صورت میں ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے،میاں ماجد آف انگلینڈ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) ڈھلیان شریف کے ممتاز زمیندار میاں محمد ماجد آف انگلینڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے الیکشن کے التواء کی صورت میں ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے ، اُنہوں نے کہا کہ ملک میں آئے روز دہشت گردی ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، اغواء برائے تاون ، مہنگائی ، ڈکیتیاں ، چوریاں معمول بن چکی ہے جبکہ غریب عوام غربت میں پس کر رہ چکے ہیں ، وفاق اور پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں ، موجودہ حکومت اپنی معینہ مدت پورا کرتے نظر نہیں آ رہی ، اُنہوں نے کہا جدید ٹیکنالوجی اتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے کہ گھر کی جتنی دیواریں اونچی کر لیں وہ گھر آئے بغیر رہ نہیں سکتی مگر افسوس ہماری موجودہ حکومت جن کے ہاتھوں میں یہ ٹیکنالوجی غریب عوام تک پہنچنی چاہیے ، وہاں صرف اُن پر مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ اور دیگر بم گرا گرا کر اُنہیں زندہ درگور کیا جا رہا ہے، بلدیاتی الیکشن میں تایر عوام کو اُن کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ہے،، عوام الناس اب چوہدری برادران کے دور کو یاد کر رہے ہیں ، چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے دورِ حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔
————————–
———————
ڈنگہ: اپنے علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کر کے اُن کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،راجہ زاہد نعیم ایس ایچ او ڈنگہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ایس ایچ او ڈنگہ راجہ زاہد نعیم نے گذشتہ روز تھانہ ڈنگہ میں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ اپنے علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کر کے اُن کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ڈنگہ اور گرد و نواح میں آئے روز چوریاں کی روک تھام کیلئے میں خود اور میرا عملہ دِن رات گشت میں مصروف ہے ، ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کی سربراہی میں منشیات فروشوں کو ضلع بدر کر دونگا ، میں اُن کو الٹی میٹم دیتا ہوں کہ میری تعیناتی میں میں اُن کو ہر گز معاف نہیں کرونگا کیونکہ نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ اور ظالم کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے ، اُنہوں نے کہا اگر میری پولیس ملازمین کیوجہ سے کسی عام شریف شہری کو شکایت ہو تو وہ مجھ سے پرسنل مل سکتا ہے ، شریف اور عزت دار لوگوں کے لیے ہر وقت میں حاضر ہوں ، میرے پاس مدعی اور مجرم پیش ہوتے ہیں میں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دِیا ہے اور ہمیشہ میرٹ پر فیصلہ دِیا ہے۔
————————–
———————
ڈنگہ :چوہدری کریم داد ، چوہدری رحمداد کی ہمشیرہ کا ختم چہلم اُن کے آبائی گائوں موضع ڈھل بنگش میں پڑھا گیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) ڈھل بنگش کے ممتاز میندار چوہدری کاشف شہزاد آف سپین ، چوہدری عادل مہر ، چوہدری شناور ، چوہدری اشتیاق ، چوہدری وقاص کریم کی پھوپھو چوہدری کریم داد ، چوہدری رحمداد کی ہمشیرہ کا ختم چہلم اُن کے آبائی گائوں موضع ڈھل بنگش میں علامہ ندیم جانی چک نے پڑھا اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے گڑ گڑا کر دُعائیں مانگیں ، ختم چہلم میں نمایاں اہم شخصیات میں چوہدری ریاض مہرانہ رنیاں ، چوہدری شفقت مہرانہ رنیاں ، چوہدری قدرداد بھیلوالیہ ، چوہدری اقبال مہر دُلانوالہ ، چوہدری ذوق مہر دُلانوالہ ، میاں عمران عزیز دُلانوالہ ، چوہدری قاری محمد عارف گورسی دُلانوالہ ، چوہدری احسان چوہان دُلانوالہ ، چوہدری برکت علی دُلانوالہ ، چوہدری رفاقت چوہان دُلانوالہ ، چوہدری ناصر اقبال مہر ڈھل بنگش ، چوہدری قیصر جمیل مہر نمبردار ڈھل بنگش ، چوہدری انور جانی چک ، چوہدری ریاست علی فتہ بھنڈ ، چوہدری مہندی خاں چھنہ ، چوہدری تیمور مہر ڈھل ، چوہدری طارق محمود ٹھیکیدار چکوڑی بھیلووال ، چوہدری مشتاق ڈھل ، چوہدری شکیل ڈھل ، چوہدری اشفاق ڈھل ، چوہدری نزاکت علی ممبر ڈھل ، چوہدری الیاس رضی ڈھل ، چوہدری الیاس وریام ڈھل ، میاں سخا میانہ چک ، چوہدری افضال حسین رنیاں سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی، جبکہ علاقہ بھر سے آئے معززین نے چوہدری کاشف شہزاد ، چوہدری کریم داد ، چوہدری رحمداد سے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
————————–
———————
ڈنگہ بوائز ڈگری کالج گرائونڈ میں چودہ فروری بروز جمعتہ المبارک کو تین بجے پہلوانوں کا دنگل ہو گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ بوائز ڈگری کالج گرائونڈ میں چودہ فروری بروز جمعتہ المبارک کو تین بجے پہلوانوں کا دنگل ہو گا جس میں گوجرانوالہ اور سرگودہا کے پہلوان میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا اس کے علاقہ پنجاب بھر سے پہلوان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اس دنگل کے مہمان خصوصی چوہدری ندیم اصغر کائرہ ہونگے۔
————————–
———————
ڈنگہ : ممتاز ٹرانسپورٹرچوہدری غلام سرور آف بدھووال اور چوہدری ریاست گروپ کے مابین قتل کا راضی نامہ ہو گیا
ڈنگہ(نامہ نگار)ضلع گجرات اور ضلع منڈی بہائو الدین کی اہم سیاسی سماجی شخصیات کی دن رات کوششوں سے ممتاز ٹرانسپورٹرچوہدری غلام سرور آف بدھووال اور چوہدری ریاست گروپ کے مابین قتل کا راضی نامہ ہو گیا،تفصیلات کے مطابق بدھووال اکٹھ میں علاقہ بھر کی اہم سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری قمر زمان کائرہ،ایم پی اے میاں طارق محمود،ندیم اصغرکائرہ،حاجی چوہدری جاوید اقبال آف امرہ،حاجی چوہدری امتیاز احمدامرہ،سید مدد علی شاہ کلیوال آف سیداں،چوہدری حاجی امتیاز احمد سابق تحصیل ناظم منڈی بہائو الدین،میاں مبین احمد آف کولیاں شاہ حسین،چوہدری محمد اسلم فتہ بھنڈ،چوہدری نوید اشرف چیلیانوالہ،چوہدری محمد ارشد نمبردار امرہ،میاں امجد محمود ڈنگہ،چوہدری غلام رسول سابق ناظم دھکڑانوالی،مرزا اکرام بیگ رسول،چوہدری مذمل چیلیانوالہ،چوہدری نوید چلیانوالہ،چوہدری شہزاد احمد چیلیانوالہ،چوہدری صدف اقبال چیلانوالہ،پیر مصور حسین،سید اسلم شاہ پنجن شہانہ،زاہد اصغر نمبردار،چوہدری اصغر امرہ،چوہدری نصیر احمد آف نور جمال،مظہر مہر نمبردار بیکنانوالہ،حاجی میاں ممتاز احمد کولیاں،چوہدری محمد اسلم سابق کونسلر امرہ،ملک محمد ارشد امرہ،منشی خان کھوکھرا،چوہدری محمد اختر رندھیر،چوہدری ظفر اللہ خان نمبردار چک سیدا،حاجی احسان احمد حوالدار،ایس ایچ او چوہدری شوکت ٹوپہ،چوہدری ریاض ٹوپہ،سید سجاد حسین شاہ سب انسپکٹر سمیت اہم افراد نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری غلام سرور بدھووال اور چوہدری ریاست خان گروپ نے آپس میں تمام رنجشیں ختم کر کے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا یاد رہے کہ چوہدری ریاست گروپ نے چوہدری سرور آف بدھووال کے برادر نسبتی کو معمولی تنازعہ پر قتل کر دیا تھا۔
————————–
———————
ڈنگہ :فرض شناس مخلص گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ کی پرنسپل میڈم مسرت زہرہ کو ان کی شاندار کارکردگی پر شہباز شریف گولڈ میڈل اور قائد اعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)فرض شناس مخلص گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ کی پرنسپل میڈم مسرت زہرہ کو ان کی شاندار کارکردگی پر شہباز شریف گولڈ میڈل اور قائد اعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا اور مسرت زہرہ کو استقام پاکستان کونسل کی چیئر پرسن نامزد کر دیا گیا ہے میڈل دینے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی خیرات محمد نے انہیں گولڈ میڈل دیا،جبکہ سابق ناظم ڈنگہ ون الحاج محمد صادق بٹ کو بھی شہباز شریف گولڈ میڈل دیا گیا تقریب میں دونوں کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا گولڈ میڈل ملنے پر علاقہ بھر کی تعلیمی،سیاسی ،سماجی شخصیات نے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
————————–
———————
ڈنگہ :اپنی ڈیوٹی کو صحیح ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کروں گا اور کسی کو کوئی شکایات ہو تو ہو تو وہ بلاجھجک مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے،سی او بلدیہ ڈنگہ
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)بلدیہ ڈنگہ میں نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر سید شہروز شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنی ڈیوٹی کو صحیح ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کروں گا اور کسی کو کوئی شکایات ہو تو ہو تو وہ بلاجھجک مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے کیونکہ بلدیہ ڈنگہ آپ کی ہے اور میں اسے صحیح طریقہ پر چلائوں گا انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ڈنگہ میں چارج سنبھالتے ہی ڈنگہ کا موٹر سائیکل پروزٹ کیا اور میںدفتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں رہ کر عملی طور پر کام کرنے کو ترجیح دیتا ہوں اس مقصد کے لیے ڈنگہ کی مختلف سڑکوں پر گرین بیلٹ اور پودے لگوانا شروع کر دیئے ہیں ڈنگہ کے فلٹریشن پلانٹس کی نئے سرے سے صفائی کروائی ہے اور ٹونٹیاں وغیرہ بھی لگوائی میں صفائی کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر جا کر دیکھ رہا ہوں اور بلا تفریق صفائی کا کام چیک کر رہا ہوں پیدائش سرٹیفکیٹس و دیگر نقول چند منٹوں میں ملیں گیں۔
————————–
———————
ڈنگہ :نجف شاہ واپڈا ٹیم نے ڈنگہ میں چھ ہزار انرجی سیور تقسیم کئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وزیراعظم پاکستان کی طرف سے ملک بھر میں بجلی کی بچت کیلئے حکومت نے انرجی سیور سکیم شروع کی ہے تھانہ روڈ فیڈر پر لائن سپرنٹنڈنٹ سید نجف عباس کی ٹیم میں شامل چیئر مین لیبر یونین ڈنگہIمہر محمد بوٹا شہزاد،ذوالفقار علی اور میاں منیر احمد نے چھ ہزار کے قریب انرجی سیور محلہ سفید مندر،محلہ کشمیریاں،محلہ بلہڑاں،محلہ شاہ تکیہ،محلہ رام باغ ،لوکڑی
ٹالاں والی،محلہ گڑھی والا میں مفت تقسیم کئے جبکہ جلد ہی مزید تین ہزار کے قریب تقسیم کئے جائیں گے۔
————————–
———————
ڈنگہ : محمداکرم رانا نے جنوری2014ء کے دوران تحصیل کھاریاں بھر سے مختلف میدیکل سٹوروں اور کلینکس سے کل18سیمپل حاصل کئے اور ڈی ٹی ایل کیلئے لاہور بھجوا دیئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر تحصیل کھاریاں محمداکرم رانا نے جنوری2014ء کے دوران تحصیل کھاریاں بھر سے مختلف میدیکل سٹوروں اور کلینکس سے کل18سیمپل حاصل کئے اور ڈی ٹی ایل کیلئے لاہور بھجوا دیئے،چار چالان کئے جن میں ایکسپائری ڈیٹ ،ان لیگل پبلسٹی بغیر ورانٹی ادویات کی فروخت وغیرہ وغیرہ شامل چھ کیسوں کی مد میں ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا اس موقع پر محمد اکرم رانا نے نئے حقائق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ڈور ٹو ڈور کاروائیوں کا حکم ہے جس کے مطابق کاروائی جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔
————————–
———————
ڈنگہ ::ہفت روزہ نئے حقائق کھاریاں کے نمائندے شہزاد احمد پریس کلب کھاریاں کے جنرل سیکرٹری نامزد ہو گئے ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ہفت روزہ نئے حقائق کھاریاں کے نمائندے شہزاد احمد پریس کلب کھاریاں کے جنرل سیکرٹری نامزد ہو گئے ہیں شہزاد احمد سینئر صحافی اور روزنامہ ڈاک کھاریاں میں نمائندگی کر رہے ہیں،چیف ایڈیٹر نئے حقائق اور تمام سٹاف نے انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔
————————–
———————
ڈنگہ :سٹی پریس کلب ڈنگہ کے جوائنٹ سیکرٹری شہباز حسین دان کے سسر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکار شوکت علی کو پتے کے آپریشن کے بعد انہیں اپنے گھر جوہڑ ٹائون لاہور منتقل کر دیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سٹی پریس کلب ڈنگہ کے جوائنٹ سیکرٹری شہباز حسین دان کے سسر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکار شوکت علی کو پتے کے آپریشن کے بعد انہیں اپنے گھر جوہڑ ٹائون لاہور منتقل کر دیا گیا،شوکت علی نے اپنے معالج ڈاکٹر احسان الرحمن اور ہسپتال عملے کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہون نے ان کا بھر پور خیال رکھا سٹی پریس کلب کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر نوید نوید شہزاد مغل ہوا جس میں گلوکار شوکت علی کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی اجلاس میں سرپرست اعلیٰ سٹی پریس کلب ڈنگہ ڈاکٹر غلام مصطفی آذر،خالد مغل،چوہدری شبیر بلہڑ،راجہ انصر محمود،میاں ایوب خاور ،وسیم اقبال،ایم مصنف شیراز،واحد حسین،ملک ذوالفقار ،ملک نوید اعوان،اختر وزیر،بشارت بی ایس نے شرکت کی۔
————————–
———————
ڈنگہ :مسرت زہرہ اور الحاج محمد صادق بٹ کو گولڈ میڈل ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے،چوہدری محمداقبال منج
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)علاقہ کی معروف سماجی اور خدائی خدمتگار شخصیت الحاج چوہدری محمد اقبال منج نے کہا ہے کہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ مسرت زہرہ اور سابق ناظم الحاج محمد صادق بٹ کی علاقہ کے لئے بہترین خدمات پر انہیں حکومت پنجاب کی طرف سے گولڈ میڈل ملنا علاقہ کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے،پرنسپل مسرت زہرہ کی خداداد صلاحیتوں کی بناء پر کالج کی طالبات نے اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت اپنے والدین اور علاقہ ڈنگہ کا نام روشن کیا ان کی علاقہ کے لیے تعلیمی خدمات کسی سے ڈھکی چھی نہیں ہیں،سابق ناظم الحاج محمد صادق بٹ نے بھی اپنے حلقہ میں بے شمار سماجی خدمات سر انجام دیئے ہیں وہ عرصہ سے علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں،دستکاری سکول،ہسپتال اور حاجی برادران کی طرف سے مستحقین میں راشن کی تقسیم جاری ہے،مسرت زہرہ اور حاجی صادق بٹ کو گولڈ میڈل ملنے سے اہلیان ڈنگہ کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں،ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
————————–
———————
ڈنگہ : بجلی سستی نہیںہو گی تو عوام چوری تو کریں گے،لاہور ہائی کورٹ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ بجلی چوری نہ روک پانے کی وجہ سے عوام کو مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے بجلی سستی نہیںہو گی تو عوام چوری تو کریں گے،یہی وجہ ہے بجلی چوری پر قابو نہیں پایا جا رہا ہے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات سے آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کیا جائے،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس کی سماعت کی عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ حکومت کے من پسند وی آئی پی کو نوازنے کیلئے 480 ارب ادا کئے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
————————–
———————
ڈنگہ : جماعت پنجم کے بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے جماعت پنجم کے بورڈ کے امتحانات اختتام پذیر ہو گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونے والے جماعت پنجم کے بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے جماعت پنجم کے بورڈ کے امتحانات اختتام پذیر ہو گئے،جماعت پنجم کا آخری پرچہ انگلش کا تھا،جبکہ جماعت ہشتم کے بورڈز امتحانات آج 11فروری سے شروع ہونگے۔
————————–
———————
ڈنگہ : منگوال وین حادثہ میں بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والی ٹیچر سمعیہ اعظم شہید کے ورثاء کو شان گجرات ایوارڈگجرات میں ایک تقریب میں دیا گیا

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ضلع گجرات کی فلاح تنظیم سٹیزن فرنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے منگوال وین حادثہ میں بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والی ٹیچر سمعیہ اعظم شہید کے ورثاء کو شان گجرات ایوارڈگجرات میں ایک تقریب میں دیا گیا۔
————————–
———————
اس ملک کا قانون سب کے لئے یکساں ہے امیروں کے لئے اور اور غریبوں کے لئے اور نہیں ہے ،چوہدری قمر زمان کائرہ
لالہ موسیٰ( محمد بلال احمد بٹ ) اس ملک کا قانون سب کے لئے یکساں ہے امیروں کے لئے اور اور غریبوں کے لئے اور نہیں ہے اس بات کا فیصلہ جنرل پرویز مشرف کے کیس میںہونا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات وپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹر ی اطلاعات چوہدری قمر زمان کائرہ نے ڈیرہ کائرہ پر میڈیا اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیاایک سوال پر کہا کہ طالبان کی طرف سے آنے والی شرائط جو ہیں اس پے مایوسی ہوئی ہے کیوں کہ جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیںکہ وہ آئین کے دائرے میں رہ کر بات کرنے کو تیار ہیںشاید آئین کے پورے سٹرکچر کو خود نہیں سمجھتے ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت ساری قوم اس بات پے متفق ہے طالبان کے مسائل کو ساری قوم حل کرنا چاہتی ہے اور اس معنے سے جان بھی چھڑانا چاہتی ہے اس لئے طالبان کو چاہیے تھاکہ وہ حکومت کی اس بات کو جس کو ساری قوم کی آشیر باد حاصل ہے نیک نیتی سے لیتے،حکومت کو چاہیے کہ اس معاملے میں جلد از جلد مذاکراتی عمل کونتیجہ خیز کرنے کی کوشش کرے تاکہ اس کو
ایک حیلے کے طور پر نہ لیا جائے یہ ٹائم گین کرنے کا بہانانہ بنایا جائے بلکہ سنجیدہ( سیرس) معنوں میں اگر مذاکرات ہوتے ہیںآئینی ڈھانچے کو تسلیم کیا جاتاہے تو پھرطالبان کے باقی مطالبات پہ غور کیا جا سکتا ہے اگر آئینی ڈھانچے کے اندر رہا جائے توانھوں نے کہا کہ جنرل مشرف کا کیس اب عدالت میں موجود ہے اور مجھے توقع ہے کہ عدالتیں جنرل پرویز مشرف کے ساتھ مکمل انصاف کریں گی لیکن وہ کسی دبائو کا شکار نہیں ہوں گی جنرل مشرف کو کسی بھی دبائو میں کسی بھی لالچ میںکسی بھی وجہ سے ان کو وہ رعائیتیں نہیں ملنی چاہیں اس ملک کا قانوںامیروں اور غریبوں کے لئے طاقتوروںاور کمزوروں کیلئے ایک جیسا ہے کہ نہیں اس کا فیصلہ جنرل پرویز مشرف کے کیس میں ہو گا۔
————————–
———————
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا کامیاب ہو نا ضروری ہے،نوازش علی شیخ ودیگر
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا کامیاب ہو نا ضروری ہے۔مذاکرات کا عمل آگے بڑھنے سے ملک سے نفرت اور خون خرابے کا خاتمہ ہو گا۔پاکستان کی سلامتی و بقاء با مقصد مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ و حلقہ پی پی 112کے راہنمائوں نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،چوہدری اصغر اکبر علی کالس،سہیل نواز خان،طاہر رفیق بٹ،محمد شفیق مرزا اور غلام عباس بھٹہ نے کیا انہوں نے کہا کہ آج یہ حقیقت پوری قوم پر واضع ہو چکی ہے کہ امریکی جنگ سے پاکستان کو بری طرح نقصان پہنچا ہے امریکہ کی جنگ لڑنے سے پاکستان میں انتہا پسندی میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ امریکی ڈالروں پر پلنے والے پاکستان میں امن کے حامی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ امن کوششوں سے پاکستان میں عنقریب دہشت گردی پوری طرح ختم ہو جائے گی اور پاکستان ترقی و خوشخالی کی راہوں پر گامزن ہو جائے گا۔انہوں نے پشاور اور کراچی آستانہ میں حالیہ دہشت گردی سے ہونے والی ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن کوششوں کو ہر حال میں کامیاب ہونا چاہیے۔
————————–
———————