قصور: پولیس کارروائی، فیجی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

Arrested

Arrested

قصور (جیوڈیسک) تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس نے نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث فیض عرف فیجی گینگ کے تین ارکان سرغنہ فیض عرف فیجی، رمضان اور نوید کو گرفتار کرکے ملزموں کے قبضہ سے دو لاکھ روپے، 5 موبائل فون،ایک گائے، تین پسٹل،ویلڈنگ پلانٹ، ڈرل مشین، کٹر اور دیگر آلات برآمد کر لیے ہیں۔

ڈی پی او قصور رائے بابر سعید نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ملزم فیض عرف فیجی نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل نقب زن گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو رات کے وقت علاقہ تھانہ منڈی عثمانوالا اور کھڈیاں میں بڑی دکانوں کے شٹر اور گھروں کے تالے کاٹ کر وارداتیں کرتے تھے۔