للیانی/قصور کی خبریں 28/3/2016

Police

Police

ْقصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے بتایاکہ گزشتہ رات تھانہ سرائے مغل کے علاقہ روڈے روڈ کے قریب دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو خادم عرف خادو اور امانت عرف گھوڑا انتہائی خطرناک اور ہارڈ کریمینل تھے جنہوں نے چند یوم قبل سرائے مغل کے علاقہ رکھ جھوک کے قریب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دو ASIsسے پرائیویٹ پسٹل اور دیگر سامان چھیننے کی واردات بھی کی تھی دونوں ڈاکوقتل ،ڈکیتی / رابری معہ قتل ،پولیس مقابلہ ،چوری اور اسلحہ ناجائز کی38سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔تھانہ سرائے مغل پولیس نے فرار ہونے والے6کس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیںجن کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔ ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو سرائے مغل کے علاقہ دلو ملتانی کے رہائشی تھے جنہوں نے اپنے دیگر 6کس ساتھیوں پر مشتمل خادم عرف خادو کے نام سے ایک خطرناک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا ملزمان رات کے وقت جدید اسلحہ آتشیں سے لیس ہو کر سرائے مغل اورپتوکی سے ملحقہ دیہات کو جانے والے راستوں پرمعصوم دیہاتیوں سے نقدی ،موبائل فون ،طلائی زیورات،موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے گزشتہ رات سرائے مغل روڈسے غلام عباس نامی شخص سے موٹرسائیکل اورنقدی 11ہزار روپے چھین کر فرار ہورہے تھے کہ روڈے روڈ پر تھانہ سرائے مغل پولیس کے ساتھ مقابلہ ہوگیا تو گینگ کا سرغنہ خادم عرف خادو اورامانت عرف گھوڑا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ بقایا ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اتھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے ۔تھانہ سرائے مغل پولیس نے فرار ہونے والے6کس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیںجن کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْقصور(محمد عمران سلفی سے)جناب ایدیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس امجد جاوید سلیمی صاحب کی ہدایات کے مطابق، جناب SSP/PHP لاہور ریجن بابر بخت صاحب کی زیر نگرانی PHP ڈسڑکٹ قصور کے تمام افسران و ماتحتان کو دہشت گردی سے نمٹنے اور ذاتی حفاظت کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قصور میں ایلیٹ کمانڈوز اور ماہرین اسلحہ کے ذریعے لیکچر و عملی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔ تین روزہ تربیتی کورس کے دوران پٹرولنگ پولیس کے تمام عملہ کو اسلحہ کی بابت جدید ترین معلومات اور فن سے آگاہی دی گئی اس کے علاوہ پٹرولنگ پوسٹ ہائے پر صبح کے وقت پی ٹی اور شام کے وقت سپورٹس کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ پٹرولنگ پولیس ملازمان جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ذہنی طور پر بھی فریش رہیں۔ ضلع قصور میں مزید 8 پٹرولنگ پوسٹ ہائے کی تعمیر کا پلان بنا لیا گیا ہے جس میں ہیڈ بلوکی ،چھانگا مانگا جمبر روڈ، بھائی پھیرو، کنگن پور روڈ، کھڈیاں کنگن پور روڈ، کھڈیاں رائے ونڈ روڈ اور قصور رائے ونڈ روڈ شامل ہیںجس کی وجہ سے مین شاہراہوں پر وقوع پزیر ہونے والے جرائم میں کمی واقع ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْقصور(محمد عمران سلفی سے)صوبائی محتسب پنجاب جاوید محمود خاں کی روشن بھیلہ میں کھلی کچہری ،عوامی مسائل کے حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روشن بھیلہ میں صوبائی محتسب پنجاب جاوید محمود خاں نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،اس موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات انصاف دہلیز کی سطح پر کے سلسلہ میں آج لوگوں کے مسائل خود سننے کیلئے روشن بھیلہ میں کھلی کچہری رکھی ہے ،اس موقع پر لوگوں نے پولیس اور محکمہ مال کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے ،انہوں نے موقع پر لوگوں کے مسائل سنے اوران کے حل کیلئے متعلقہ اعلیٰ افسران کو سختی سے احکامات دیئے کہ جلد سے جلد ان کے مسائل کو حل کرکے انہیں ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ دیں،اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بطور چیف سیکرٹری میں نے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیئے ،اور آج اسی وجہ سے اعلیٰ قیادت میں مجھے صوبائی محتسب کی ذمہ داریاں سونپی ہیں ،انہوں نے کہا کہ میرے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں ،اور خصوصاََ غریب لوگوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا میں اپنی ڈیوٹی سمجھتا ہوں ،انہو ں نے کہا کہ میں نے اپنے عملہ کو سختی سے کہا ہوا ہے کہ عوامی شکایات کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ،آج کی کھلی کچہری میں پولیس اور محکمہ مال اور صحت کی سخت سرزنش کی جائے گی ،عوامی شکایات ان محکمہ جات سے بہت زیادہ سامنے آئی ہیں ،انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنا قبلہ درست کر لیں اور اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں ،کسی قسم کی کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف نہ صرفتادیبی کارروائی کی جائے گی بلکہ اس کو ضلع بدر بھی کیا جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) قبروں اور درباروں پر جانا حرام اور بدعت ہے لکھنے والے کے خلاف مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد میں چوکی انچارج بیدیاں محمد اسلم اے ایس آئی کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق قبرستان چھٹیانوالہ کی دیوار پر ”قبروں اور دوباروں پر جانا حرام اور بدعت ہے” لکھنے والے نا معلوم افراد کے خلاف وال چاکنگ کرکے مذہبی لیسانی نفرت اور بد حواسی کے جذبات کو بھڑکانے اور ابھانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126