کاہنہ جرائم کی شرح میں کمی، پولیس نے تین ماہ میں 54 مقدمات، 35 کلو چرس اور 1420 لیٹر شراب پکڑ لی

Lahore

Lahore

لاہور: پولیس نے کاہنہ و گردونواح میں بڑھتے ہوئے جرائم کو نکیل ڈال دی، تین ماہ میں ہی جرائم کی شرح میں حیرت انگیز طور پر کمی واقع ہوئی، تفصیلات کے مطابق تھانہ کاہنہ کی حدود میں گزشتہ کئی سالوں میں جرائم کی شرح میں بہت اضافہ ہوگیا تھا، ہرروز چوری، ڈکیتی، رہزنی، لوٹ مار کی وارداتیں معمول تھیں، جن کی روک تھام کے لئے انتہائی اقدامات بھی کئے گئے لیکن جرائم کی شرح میں ہردن گزرنے کے ساتھ اضافہ ہوتا گیا، جس کی وجہ پولیس کا ملزمان سے مک مکا کرلینا اور انہیں سیاسی سفارشات کی وجہ سے چھوڑنا تھا۔

گزشتہ تین ماہ کے اندر کاہنہ وگردونواح میں جرائم پیشہ افرادنے اپنی سرگرمیاں محدودکردی ہیں ،جس کی وجہ سے جرائم کی شرح میں انتہائی کمی ہوئی ہے،جرائم کی کمی کی خاص وجہ نئے آنے والے ایس ایچ اوکاہنہ میاں عطا ء اللہ کی جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے ان سے چرس ،شراب کی برآمدگی اور انہیں قرارواقعی سزا دلوانا ہے،ایس ایچ او تھانہ کاہنہ میاں عطاء اللہ نے آتے ہی جرائم پیشہ افرادکی پکڑدھکڑ شروع کردی ،جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد نے اپنی نقل وحرکت محدودکردی ،تھانہ کاہنہ کے نئے ایس ایچ اومیاں عطاء اللہ نے اب تک تین ماہ کے دوران متعددجرائم پیشہ افرادکوپکڑااور 54مقدمات کا اندراج کیا،جبکہ ان سماج دشمن عناصر سے 35کلوچرس اور 1420لیٹرشراب بھی برآمدکی۔ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا عزم لئے ایس ایچ اوکاہنہ میاں عطاء اللہ کی کارکردگی ان کی جرائم پیشہ افرادپر گرفت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

محمدابتسام الحق (فری لانس جرنلسٹ)0345-4894081