جرائم کا گراف بڑھ گیا، رات 12 بجے شہر ویران ہوجاتا ہے، ایس ایس پی حیدرآباد

Hyderabad

Hyderabad

حیدر آباد (جیوڈیسک) ایس ایس پی حیدرآباد فدا حسین مستوئی نے اعتراف کیا ہے کہ حیدرآباد میں جرائم کا گراف بڑھا ہوا اور رات 12 بجے کے بعد شہر ویران ہوجاتا ہے۔ ایس ایس پی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فدا حسین مستوئی نے کہا کہ شہر کے بعض علاقے جرائم پیشہ افراد کی آما جگاہ بنے ہوئے ہیں جن کی نشاندہی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اسٹریٹ کرائم لوٹ مار اور گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے گروپ کے 48 ارکان سمیت 143 روپوش ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ حیدرآباد میں جرائم کی وارداتوں کا گراف بڑھا ہوا ہے، رات 12 بجے کے بعد حیدرآباد میں ویرانی چھا جاتی ہے۔