کرم ایجنسی: غوز گڑھی میں ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 زخمی

Drone Attack

Drone Attack

پشاور (جیوڈیسک) کرم ایجنسی کے علاقے میں ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

غوزگڑھی کے علاقے میں ایک مکان پر دو میزائل فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ڈرون حملے میں مکان میں موجود تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رواں سال کے دوران ستمبراور اکتوبر میں بھی مشتبہ ٹھکانوں پر ڈرون حملے کئے گئے جن میں 8 افراد مارے گئے۔