قصور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈائون 14 خطرناک اشتہاریوں سمیت 22 جرائم پیشہ گرفتار

DPO Ali Nasir Rizvi

DPO Ali Nasir Rizvi

قصور (محمد عمران سلفی سے) پولیس کا مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون، 14 خطرناک اشتہاریوں سمیت 22 جرائم پیشہ گرفتار، ناجائز اسلحہ، شراب کی بوتلیں اور چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ضلع بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے مجرمان اشتہاریوں، ڈاکوئوں، کریمنل اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔

اس سلسلہ میں گزشتہ روز کریک ڈائون کے دوران قتل اقدام قتل، ڈکیتی، رابری، چوری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث اے کیٹگری کے 4خطرناک اشتہاری جبکہ بی کیٹگری کے 10مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتارکر کے قبضہ سے55لیٹر شرا ب اور آدھا کلوگرام چرس برآمد کی جبکہ3 ملزمان کے قبضہ سے3 پسٹل برآمدکیے ۔اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کے دو جبکہ سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی کا ایک مقدمہ درج کیا گیا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313