پشاور (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے کہا ہے کہ مجرموں کو دی گئی سزائے موت پر قانون کے مطابق عملدرآمد ہو گا۔
پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے لئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ سانحہ پشاور المناک واقعہ ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
ملک کی مختلف جیلوں میں قید مجرمان کو دی گئی سزائے موت پر قانون کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔ انہوں نے سزائے موت کے فیصلے پرعملدرآمد کے لئے اسلام آباد میں ججز کا اجلاس بلالیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز مختلف جرائم میں ملوث مجرمان کو دی گئی سزائے موت پر عملدرآمد کی منظوری دے دی تھی، جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے رحم کی تمام اپیلیں بھی مسترد کردی ہیں۔