لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے نام پر پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکلوں سواروں کو تھانوں کی ہوا کھلانا شروع کر دی
شہر میں روازنہ تقریبا 1000 موٹر سائیکلیں بند کی جاتی ہیں ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے نام پر موٹر سائیکل سواروں کی شامت آ گئی ہے۔
شہر میں پولیس نے تین ماہ میں 34 لاکھ 9 ہزار 85 موٹر سائیکل سواروں کو چیک کیا جبکہ 84700 موٹر سائیکلوں کو کاغذات پاس موجود نہ ہونے کی پاداش میں تھانوں میں بند کیا۔
پولیس روزانہ تقریبا 1000 موٹر سائیکلوں کو بند کرتی ہے ۔ موٹر سائیکل سواروں کا کہنا ہے کہ گاڑی والوں کو روکا نہیں جاتا اور موٹر سائیکل سوار کو آسان ہدف سمجھ کر پولیس پکڑتی ہے ۔