آئندہ آنے والے بحرانوں پر عوام بحران سے نمٹنے کے بجائے حکومت سے نمٹ لے گی

MWM

MWM

اسلام آباد: آئندہ آنے والے بحرانوں پر عوام بحران سے نمٹنے کے بجائے حکومت سے نمٹ لے گی پیٹرول بحران نے عوام سے سکھ کا چین اورمنہ سے نوالہ چھین لیا ہے ن لیگ نے ملک میں بدترین طرز حکمرانی کی مثال قائم کی ہے کیا ہمارے وزیر اعظم کو اس رکشہ اور موٹر سائیکل والے کے دکھ کا احساس ہے جو 300 روپے روزانہ کما کر خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک کو رشتہ دارریوں اور تعلقات کی بنیاد پر نہیں چلایا جا سکتا حکمرانوں کی مس منیجمنٹ اور نااہلی نے ان کے گڈ گورننس کے پول کھول دیے ہیں توانائی کے بحران نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے حکومتی رویے اور ہٹ دھرمی ملک کو کسی نئے بحران سے دوچار کر دینگے سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ پیٹرول بحران سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ہسپتالوں میں مریضوں کا پرسان حال نہیں ملک کے مستقبل کے معمار بچوں کا سکولوں تک پہنچنا ممکن نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت پیٹرولیم کو فوری برطرف کرکے تحقیقات شروع کی جائے سٹیٹ نیپرا کے خلاف مقدمہ درج کرے ملکی حالات ایسے رہے تو حکمرانوں کو عوامی غیض غضب سے کوئی نہیں بچا سکتا سید ناصر شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے ہر بحران کا حل افواج پاکستان نے ہی کرنا ہے تو ان حکمرانوں کو گھر چلے جانا چاہیئے عوام مزید ان نااہل قیادت کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ان حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا اور اقتدار کو فقط اپنی تجارت اور سرمایا بڑھانے کے لئے استعمال کیا پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر انقلاب فرانس کی طرح پاکستان میں بھی ان لٹیروں کو عوامی احتساب کا سامناکرنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔