کرائسز کا شکار قومی ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی

Pakistan Team

Pakistan Team

کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ گروپ مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔

قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 21 فروری کو ہیگلے میں کھیلے گی جبکہ کپتان مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ چکی ہے جہاں ٹیم نے آرام کے بجائے پریکٹس کو ترجیح دی۔

کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لئے بھرپور پریکٹس کی اور بھارت سے کھائے شکست کے زخم بھرنے کے لئے قومی ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں نکھار لانے کے لئے سخت محنت کی۔