کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کے حالیہ بحران کی ذمے داری صوبائی حکومت کی ہے، کراچی میں پانی کے بحران کے ذمے دار شرجیل میمن ہیں۔
پانی کے بحران پر لوگوں کے غم وغصے کے اظہار کو ایم کیو ایم نے روکا ہوا ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نہ ہوتی تو کراچی کی سڑکوں پر جانے کیا کیا ہوچکا ہوتا۔
وزیر بلدیات شادی ہالوں جیسے ٹچے کاموں کی بجائے پانی کے بحران پر توجہ دیتے تو کراچی والوں کو کچھ سکون ہوتا، پانی کا مصنوعی بحران کراچی کے عوام کو متحدہ کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے۔