لزبن (جیوڈیسک) پرتگالی سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کی البانیا کے خلاف یورو کپ 2016 کے کوالیفائر میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
پرتگال کی فٹبال ٹیم کے کوچ پاؤلو بینٹو نے کہا ہے کہ 29 سالہ سٹار فٹ بالر جسمانی طور پر مکمل فٹ نہیں ہیں۔پاؤلو بینٹو نے کہا کہ ریال میڈرڈنے انھیں جس بنیاد پر میچ میں شامل کیا اس کے اختیارات میرے پاس نہیں ہیں میں صرف ٹیم کے ٹیکنیکل حصے کو دیکھ رہاہوں،انھوں نے کہا کہ مجھے ٹیم کی میڈیا انتظامیہ کی جانب سے جو معلومات دی گئی ہیں اس کے مطابق رونالڈو مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے فٹ نہیں ہیں۔