بارسلونا (جیوڈیسک) سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرسچیانو رونالڈو پر دو میچز کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پرتگالی کھلاڑی رونالڈو سپینش فٹبال ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جس میں کمیٹی نے رونالڈ کو دو میچز کے لئے معطلی کی سزا سنائی ہے۔
ریال میڈرڈ کے فاروڈر کرسچیانو رونالڈو سپینش لیگ میں ریال سوسائیڈڈ اور سویا کیخلاف میچز میں شرکت نہیں کر سکتے۔ تاہم ریال میڈرڈ کو ڈربی میچ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کیخلاف رونالڈ کی خدمات دستیاب ہونگی۔
انہوں نے گزشتہ میچ میں کارڈوبا کیخلاف میچ میں ایڈیمارکو دھکا دیا تھا اور لات ماری تھی جس پر انہیں سرخ کارڈ دکھا کر میدان بدر کر دیا گیا تھا۔ ریال میڈرڈ نے کارڈوبا کیخلاف میچ 1-2 سے جیت لیا تھا۔
واضح رہے کہ رونالڈو نے میچ کے بعد سماجی ویب سائٹ پر اپنے عمل پر نادم ہوتے ہوئے معافی مانگی تھی۔
رونالڈو رواں سیزن میں 31 میچز کھیل کر 36 گول داغ چکے ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں حال ہی میں انجری سے نجات پانے والے جیس روڈریگز کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔