کراچی: غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کیماڑی مچھر کالونی میں غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹنے سے 6 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ کیماڑی کے علاقے مچھر کالونی میں غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹ گیا۔

جس سے قریب موجود چھ بچے اور غبارے بیچنے والا زخمی ہو گیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال پہنچایا گیا، چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ زخمیوں میں 8 سالہ یاسین، 7 سات سالہ ایشاء، 8 سالہ بلال، 7 سالہ حمیدہ بخش، 6 سالہ سمیرا اور 62 سالہ محمد یوسف شامل ہیں۔ تین بچوں کو برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔