لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو بہت برداشت کررہا ہوں اگر میڈیا اور ٹی وی پر آکر کچھہ کہا تو پا کستان اور کرکٹ کی بدنامی ہو گی۔
سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ بہت برداشت کرچکا اور ابھی بھی کر رہا ہوں ، اگر میڈیا اورٹی وی پر بولا تو ملک اور کرکٹ کی بد نامی ہو گی میں خاموشی سے اپنے بلے سے جواب دوں گا ۔
اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو دھمکی دیتے ہو ئے احمد شہزاد نے کہا میری برداشت کا امتحان نہ لیا جائے، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کر کٹ بورڈ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔