تیل دار فصلوں کی کاشت وقت کی ضرورت ہے، محکمہ زراعت

Crops

Crops

راولپنڈی (جیوڈیسک) محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کر نے کے لیے تیل دار فصلوں کی کاشت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تاکہ درآمد پر انحصار کم سے کم ہو۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان ملکی ضروریات کا صرف 34 فیصد خوردنی تیل پیدا کر تا ہے جبکہ باقی 66 فیصد درآمد کرنا پڑتا ہے جس پر کثیر زر مبادلہ خرچ ہوتا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سورج مکھی کا شمار بھی تیل دار فصل میں ہوتا ہے تاہم سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے صحیح وقت پر اس کی کاشت انتہائی ضروری ہے۔

تاخیر سے کاشت کرنے کی صورت میں نہ صرف اس کی پیداوار میں کمی آجاتی ہے بلکہ اس سے تیل بھی کم حاصل ہوتا ہے۔

بارانی علاقوں میں اس کی کاشت کا انحصار زیادہ تر بارشوں کے پھیلائو پر ہوتا ہے۔ سورج مکھی کی فصل سال میں دو مرتبہ کاشت کی جا سکتی ہے۔ایک موسم بہار میں اور دوسری موسم خزاں میں۔