کروڑ لعل عیسن کی خبریں طارق محمود سے 13/01/2015

Malik Ashraf Jagga

Malik Ashraf Jagga

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ٹی ایم اے حکام کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے بس سٹینڈ کروڑ میں جگہ جگہ کیچڑ ، صفائی کا کوئی انتظام نہیں، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ ان خیالات کا اظہار اڈا منیجر کروڑ ملک اشرف جگ اور ڈرائیور طارق عزیز بابر، عمران عرف مانی ، چوہدری گلزار و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بس اسٹینڈ کروڑ میں صفائی کے ناقص انتظام کے باعث پورے بس اڈے میں جگہ جگہ گندا کیچڑ جمع رہتا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ٹی ایم اے کروڑ نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پرائمری سکول کی دیوار سے ملحقہ کھوکھہ جات اور رھیڑیاں ہٹوا دیں۔ آپریشن کی نگرانی ٹی ایم او کروڑ ملک آصف بھڈوال نے کی۔ تفصیل کے مطابق کروڑ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر نے گزشتہ دنوں درخواست دی کہ ہائی اور پرائمری سکولز کی دیوار کے ساتھ درجنوں افراد نے ناجائز قبضے کر کے رھیڑیا اور کھوکھے رکھ لیئے ہیں جس کی وجہ سے سکیورٹی کے مثائل جنم لے سکتے ہیں۔ گزشتہ روز ٹی ایم اے عملہ نے موقع پر پہنچ کر کھوکھے اور رھیڑیا ہٹوا دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) واپڈا اہلکار بابا محمد اسلم ، محمد ظہور اور محمد اختر کی ہمشیرہ وفات پا گئیں۔ مرحومہ کی وفات پر سابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ، انتظار حسین شاہ قریشی ، شیخ احسان اللہ زرگر ، راجہ محمد اکرام، محمد افضل زبیری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن( نامہ نگار) شیخ شمس الحق کا بیٹا شیخ فیاض الحق ، شیخ ریاض الحق کے بڑے بھائی شیخ فضل حق طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ عید گاہ شمالی میں مولانا حفیظ اللہ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ(نامہ نگار) ملک میں امن و امان کا قیام موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ جب تک ملک میں امن نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لیئے گئے ہیں۔ جن پرائیویٹ سکولوں میں سکیورٹی کے انتظامات نہیں ہونگے ان کو NOC جاری نہیں کیا جائے گا۔ حکومت عوام کی فلاح و بہبود ، بے روزگاری کے خاتمے سمیت توانائی کے منصوبوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ اگلے سال میں قوم کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی خوشخبری دینگے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لیہ سے ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ اور سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ سے وزیر اعلیٰ ہائو س میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود ، بے روزگاری کے خاتمے سمیت توانائی کے منصوبوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔اس موقع پر صاحبزادہ فیض الحسن نے لیہ خصوصاً حلقہ NA-181 میں بہت سے ترقیاتی منصوبے دیئے۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے جلد کام کرنے کی منظوری دیتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ آپ ہمارے پرانے ساتھی ہیں انشاء اللہ ہر مقام پر آپ کو اولیت دی جائے گی۔ صاحبزادہ فیض الحسن کی جانب سے سپر بند ، میٹر روڈز ، خواتین یونیورسٹی سمیت بہت سے منصوبے دیئے گئے۔ اس موقع پر ملکی صورتحال سمیت ضلع لیہ کی سیاست پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔