کروڑ ہسپتال میں 2 لیڈی ڈاکٹروں کو تعینات 24 گھنٹے موجود ہونگی

Doctors

Doctors

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ ہسپتال میں 2 لیڈی ڈاکٹروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ خواتین مریضوں کی NLC اور ڈیلوری کیلئے 24 گھنٹے موجود ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کروڑ ہسپتال میں اس وقت تمام طبی سہولیات میسر ہیں۔ ہسپتال میں ایکسرے پلانٹ ، ECG اور الٹرا سائونڈ مشینیں اور لیبارٹری فنکشنل ہے۔ خواتین ڈاکٹروں کی کمی بھی پوری ہو گئی ہے۔

2 لیڈی ڈاکٹر مہوش ناز کو مارننگ اور ڈاکٹر آسیہ پرویز کو ایوننگ کی ڈیوٹیاں سونپی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں 24 گھنٹے نامل ڈیلوری اور ڈیلوری آپریشن کیلئے ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹروں کی سہولت بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی سہولیات سے لوگ فائدہ اٹھائیں اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانے کی بجائے ہسپتال کے صاف ماحول میں فری ڈیوری کروائیں۔

اگر کوئی شکایت ہو تو مجھے آگاہ کریں۔ ایک سوال کے جواب میں ایم ایس نے کہا کہ میری ذات پر ایک صحافی جان بوجھ کر کیچڑ اچھال رہا ہے اور ایک خبر کو بار بار لکھ رہا ہے۔ حالانکہ اعلیٰ سطح کی انکوائری میں مجھے بے گناہ قرار دے دیا گیا تھا اور ڈی سی او لیہ نے سازش کرنے والوں کے خلاف نام لے کر سخت کاروائی کی ہدایت کی تھی۔ جب کاروائی ہونے لگی تو یہی الزام تراشی کرنے والے لوگ اس وقت کے صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ کے پاس چلے گئے اور کاروائی کو انہوں نے رکوا دیا۔ جس کا ریکارڈ میرے پاس موجود ہے۔