کروڑ لعل عیسن شہر سمیت دیہاتوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

کروڑ لعل عیسن : کروڑ لعل عیسن شہر سمیت دیہاتوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری۔ مشین خراد، چھوٹی فیکٹریوں، آرا چکی سمیت کاشتکاروں کو ٹیوب ویل بند ہونے کی صورت میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔

تفصیل کے مطابق کروڑ لعل عیسن 12 گھنٹے جبکہ دیہاتوں شاہ پور فیڈر ، پیر سواگ فیڈر ، سامٹیہ فیڈر اور واڑہ فیڈروں کے علاقوں میں 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جس سے گھروں میں پانی تک دستیاب نہیں۔ جبکہ کروباری افراد سمیت کاشتکاروں کو فصلوں کو پانی لگانے کیلئے ٹیوب ویل کی بندش کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کروڑ لعل عیسن کے عوامی سماجی شہری حلقوں نے وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن اور چیف ایگزیکٹو واپدا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔