کروڑ لعل عیسن میں کنزیومر کورٹ کا قیام
Posted on January 28, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : کروڑ لعل عیسن میں کنزیومر کورٹ کا قیام۔ معزز جج گزشتہ روز پہلی بار اے سی آفس کے قریب عدالت میں لوگوں کی جانب سے مختلف محکموں اور پرائیویٹ کاروباری لوگوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے آئے لیکن سابقہ درخواستوں کہ سلسلہ میں چند افراد کے پیش ہونے کے علاوہ کوئی نئی شکایت لے کر نہ آیا۔ جس پر آئندہ سوموار کیلئے لیہ حاضر ہونے کی پیشی دیدی گئی۔
اطلاع کے مطابق معزز جج کنزیومر کورٹ ایک ماہ میں دو بار کروڑ میں عدالت لگا کر شکایات سنیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com