کروڑ لعل عیسن کی خبریں 11/1/2014
Posted on January 12, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
تحصیل بار کروڑ کے انتخابات میں بہادر احمد خان گروپ کے فیا ض سکھیرہ صدر ، صاحبزادہ گروپ کے مہر ریاض جنرل سکیرٹری منتخب
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) تحصیل بار کروڑ کے انتخابات میں بہادر احمد خان گروپ کے فیا ض سکھیرہ صدر ، صاحبزادہ گروپ کے مہر ریاض جنرل سکیرٹری منتخب۔ تفصیل کے مطابق کامیاب ہونے والء صدارت کے امید وار راجہ فیاض سکھیرہ نے 40 جبکہ ان کے مد مقابل چوہدری زاہد عزیز نے 32 اور سردار بشیر احمد خان نے 27 ووٹ حاصل کیئے۔
زاہد عزیز 32 ووٹ لیکر دوسرے اور بشیر احمد خان 27 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ اسی طرح صاحبزادہ گروپ کے مہر ریاض احمد سیال 49 ووٹ لیکے پہلے نمبر پر ، بہادر احمد خان کے ملک شہزاد 27 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر اور بشیر احمد خان گروپ کے جنرل سیکرٹری کے امیدوار چوہدری اظہار کاہلو 13 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔