کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) غریبوں کی امداد، بھوکوں کو کھانا اور پیاسوں کو پانی پلانے والے حضرت عثمان غنی شرم و حیا کا پیکر جن کا فرشتے بھی لحاظ کرتے تھے۔ حضرت عثمان کی اسلام کیلئے بے پناہ خدمات تاقیامت یاد رکھی جائیں گی۔ آپ نے غزوہ تبوک میں ساڑے 9 سو اونٹ 50 گھوڑے اور ایک ہزار دینار جبکہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کیلئے جگہ اور مسلمانوں کیلئے پانی کے پینے کا کنواں خرید کر دیا۔ جس حضرت محمد ۖ نے آپ کو جنت عطا کی۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین جماعت اہلسنت کے ڈویژنل کنوینئر قاری محمد اشفاق سعیدی نے گزشتہ روز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ حجرت عثمان کو ذوالنورین یعنی 2 نور والا مانتے ہیں تو انہیں آقائے نامدار محمد ۖ کو نور ماننا پڑے گا۔ جن کی بدولت حضرت عثمان 2 نور والے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مسالک کے پاس بغض اور عناد کے کچھ نہیں۔ کیونکہ اصل مرکز حضور نبیکریمۖ کی ذات ہے۔ اہل بیت اور صحابہ کا درجہ بعد کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان کی اسلام کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔ جنہوں نے مسلمانوں کی بھرپور امداد کی لیکن افسوس کہ غریبوں کو کھانا کھلانے ، پیاسوں کو پانی پلانے والے امیرالمومنین حضرت عثمان کو محصور کر کے پانی بند کر دیا گیا۔ اور انہیں قرآن پاک پڑھتے ہوئے شہید کر دیا گیا۔ حالانکہ صحابہ کرام نے حضرت عثمان کو بلوائیوں سے جنگ کرنے اور بدلہ لینے کا مشورہ دیا لیکن آپ نے انہیں کشت و خون سے روکا۔ ورنہ مدینہ منورہ کی گلیاں خون کی ندیوں میں تبدیل ہو جاتی۔ قاری محمد اشفاق سعیدی نے کہا کہ صحابہ کرام کی لازوال قربانیوں کے سبب ہمیں ان کی پیروی کر کے اپنی زندگیاں گزارنا ہونگی۔ حکومت وقت اصحاب رسول کے ایام سرکاری سطح پر منانے کا فی الفور اعلان کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) علاقہ سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ لوگوں کو انصاف ملے کا۔ ایس ایچ او کروڑ منظور خان میرانی، کروڑ پولیس نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے افراد کو گرفتار کر کے بھکر سمیت نواحی علاقوں سے چوری کیئے گئے 5 موٹرسائیکل برآمد کر لیئے۔ برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں ہنڈا 70 نمبری LYK-3934 برنگ سرخ ، ہنڈہ CD-100 نمبری BKK-3225 بنرگ سیاہ ، CD-70 نمبری BKK-914 برنگ سرخ ، سپر پاور اور روڈ پرنس شامل ہے۔ ایس ایچ او منظور خان میرانی نے کہا کہ ملزمان کا ریمانڈ لیا جا چکا ہے جن کے قبضہ سے مزید برآمدگی کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنا مکمل تعاون پیش کریں۔ انشاء اللہ علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کر دونگا۔ بین الصوبائی گروہ کے ملزمان کی تفشیش سب انسپکٹر فیاض خان کر رہے ہیں۔ کروڑ کے شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ایس ایچ او کی سربراہی میں کروڑ پولیس شہریوں کو تخفظ فراہم کرے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) 2 سال قبل لاکھوں روپے مالیت سے تعمیر ہونے والا چکنمبر 92-TDA کا گرلز ہائی سکول کریک ہو گیا۔ دیواروںمیں دراڑیں اور چھتیں کمزور ہونے لگیں۔ منہدم ہونے کا خطرہ۔ طالبات اور ٹیچرز سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ ہیڈ مسٹریس اور والدین کی درخواست پر ڈی سی او لیہ نے ڈی ڈی او ٹیکنیکل رانا آصف کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔ رانا آصف نے گزشتہ روز 92-TDA کے گرلز ہائی سکول کی عمارت چیک کی جس کی دیواروں اور چھتوں میں دراڑیں پڑی ہوئی تھیں۔ انکوائری آفیسر نے ڈی سی او لیہ کو رپورٹ بھجوا دی۔